Categories: Latest News

پشاور دھماکہ: دہشت گردوں سے رابطوں میں رہنے والے 8افراد گرفتار

حسام الدین –  ایڈیٹر ٹی این این : خیبر پختونخوا کے دارالحکومت پشاور کے ناصر باغ روڈ پر موٹر سائیکل دھماکے میں زخمی ہونیوالے شدت پسند کی نشاندہی پر پشاور اور ضلع دیر سے مزید 8 افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔
ایس ایس پی آپریشنز کاشف آفتاب عباسی کے مطابق اتوار کی صبح ناصر باغ روڈ پر اس وقت دھماکہ ہوا جب خودکش حملہ آور سمیت تین شدت پسند بارودی مواد کو منتقل کر رہے تھے۔ دھماکہ ہونے کے باعث ایک خودکش حملہ آور کے چھیٹرے اڑ گئے۔ اس دوران دوسرا شدت پسند زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہلاک ہو گیا جبکہ ایک زخمی شدت پسند کو اسپتال منتقل کیا گیا۔

ناصرباغ پولیس سٹیشن کا عملہ اطلاع موصول ہوتے ہی موقع پر پہنچ گیا اور رسیکیو1122 نے دو ہلاک دہشتگردوں کو پوسٹمارٹم کے لئے خیبر میڈیکل کالج اور ایک زخمی شدت پسندوں کو خیبر ٹیچنگ ہسپتال منتقل کیا۔
ایس ایس پی آپریشنز کے مطابق جائے وقوع پر سی ٹی ڈی (کاوئنٹر ٹیر رازم ڈیپارٹمنٹ) اور بی ڈی یو (بم ڈسپازل یونٹ) کے اہلکار موجود تھے۔ چار سے پانچ کلو بارودی مواد استعمال ہوا۔ سی ٹی ڈی کے مطابق بارودی مواد کو دوسری جگہ منتقل کیا جارہا تھا۔

سی ٹی ڈی ابتدائی رپورٹ
سی ٹی ڈی آفسر کے مطابق تینوں دہشتگرد پشاور میں رہائش پذیر تھے ، ہلاک دہشتگرد سلیمان دیر کے مدرسے سے تعلیم حاصل کررہا تھا۔ دو دہشتگردوں کے نام عامر اور عثمان ہیں۔ تینوں پشاور کے علاقے تہکال میں عارضی رہائش پذیر تھے۔ انہوں نے بتایا کہ زخمی ہونے والے دہشت گرد عثمان کی نشاندہی پر پشاور اور دیر سے 8 مشکوک افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے جن سے مزید تفتیش جا ری ہے۔ انہوں نے بتایا کہ موٹر سائیکل کے چیسیز نمبر، دہشتگردوں کے شناختی کارڈ و مدرسہ کارڈ بھی برآمد کر لئے گئے ہیں۔

کاونٹر ٹیرارزم ڈیپارٹمنٹ ذرائع نے ہمارے نما ئندے سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ گرفتار دہشتگرد افغانستان میں کمانڈر سلمان کو بھتہ کی رقم پہنچاتے تھے۔ سی ٹی ڈی ذرائع کے مطابق 3 دہشتگرد سلیمان، عامر اور عثمان بھتہ خوری میں ملوث تھے۔ جوگزشتہ ماہ بھی افغانستان گئے تھے جہاں پر گروپ کمانڈر سے ملاقات کرکے واپس آئے۔

سی ٹی ڈی ایف آئی آر درج
اس ضمن میں سی ٹی پشاور نے ایف آئی آر در کر دی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ موٹرسائیکل پر تین دہشت گرد سوار تھے۔ ایک دہشت گرد ٹکڑے ٹکڑے حالت میں پڑا ملا، دو شدید زخمی دہشتگردوں کو ایمبولینس کے زریعے کے ٹی ایچ روانہ کیا۔ موقع پر بی ڈی یو ، سی ٹی ڈی سٹاف کے افسران موجود تھےِ، موٹر سائیکل میں رکھے 4 سے 5 کلوگرام بارود کو تینوں دہشت گرد کسی خاص ٹارگٹ پرنقصان پہنچانے کے لئے لےجارہے تھے۔ انہوں نے بتایا کہ ایسا بھی ہو سکتا ہے کہ دہشت گرد بارود کو ایک بااثر شخص کے گھر باہر نصب کرانے کے لئے لے جا رہے تھے۔ اسکو ڈرانا مقصود ہو۔

دھماکے کی سی سی ٹی وی فوٹیج
ناصر باغ روڈ پردھماکے کی سی سی ٹی فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ موٹر سائیکل سوار تین دہشگردوں نے بورڈ بازار سے ناصر باغ روڈ استعمال کیا۔ جبکہ ناصر باغ روڈ پر دہشگرد کچھ وقت کے لئے رک گئے تو زور دار دھماکہ ہوگیا۔ دھماکہ میں چار سے پانچ کلو گرام بارودی مواد استعمال ہوا۔

Recent Posts

خیبرپختونخوا میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر ڈی میرٹ پوائنٹ سسٹم نافذ کرنے کا فیصلہ

خیبرپختونخوا میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر ڈی میرٹ پوائنٹ سسٹم نافذ کرنے کا…

3 hours ago

پشاور کے نوجوان نے ولیمے میں یتیم بچوں، بزرگوں اور خصوصی افراد کو مدعو کرکے منفرد مثال قائم کردی

پشاور کے نوجوان نے ولیمے میں یتیم بچوں، بزرگوں اور خصوصی افراد کو مدعو کرکے…

14 hours ago

پشاور سمیت خیبرپختونخوا میں 24 گھنٹے بعد سی این جی اسٹیشنز دوبارہ کھل گئے

پشاور سمیت خیبرپختونخوا میں 24 گھنٹے بعد سی این جی اسٹیشنز دوبارہ کھل گئے پشاور:…

21 hours ago

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا پشاور میں ٹرائی سیریز کروانے کا اعلان

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا پشاور میں ٹرائی سیریز کروانے کا اعلان پاکستان…

23 hours ago

پشاور میں گیس بحران شدت اختیار کرگیا، بچے بغیر ناشتے سکول جانے پر مجبور

پشاور میں گیس بحران شدت اختیار کرگیا، بچے بغیر ناشتے سکول جانے پر مجبور پشاور…

2 days ago

خیبرپختونخوا کے 14شہروں میں الیکٹرک بس سروس کا منصوبہ، پہلے مرحلے میں 6 شہر شامل

خیبرپختونخوا کے 14شہروں میں الیکٹرک بس سروس کا منصوبہ، پہلے مرحلے میں 6 شہر شامل…

2 days ago