Dilip Kumar's ancestral house destroyed in Peshawar's recent rains
پشاور(): افسانوی اداکار دلیپ کمار (یوسف خان) مرحوم کا آبائی مکان جو پاکستانی صوبہ خیبر پختونخواہ میں واقع ہے‘ حالیہ موسلادھار بارش کی مار جھیلنے کے بعد لگ بھگ ڈھیر ہونے کو ہے۔ یہ مکان نیشنل ہیریٹیج ہے۔
موسلادھار بارش نے اس مکان کی بحالی اور تزئین نو کے تعلق سے خیبرپختونخواہ کے محکمہ آثارِ قدیمہ کے دعوؤں کو بے نقاب کردیا۔ دلیپ کمار 1922 میں پشاور شہر کے تاریخی قصہ خوانی بازار کے عقب میں واقع محلہ خداداد کے اِس مکان میں پیدا ہوئے تھے۔
دلیپ کمار ایک بار یہاں آئے تھے اور انہوں نے جذباتی طورپر یہاں کی مٹی کو چوما تھا۔ سکریٹری ہیریٹیج کونسل صوبہ خیبر پختونخواہ شکیل وحیداللہ خان نے بتایا کہ پشاور کی حالیہ بارش سے دلیپ کمار کے مکان کو شدید نقصان پہنچا۔
انہوں نے کہا کہ 1880 میں بنے اس مکان کے تحفظ پر صوبہ خیبر پختونخواہ کی پچھلی حکومتوں نے بھاری گرانٹس کا اعلان کیا تھا لیکن ایک پائی بھی خرچ نہیں کی۔
دنیا بھر سے آنے والے سیاحوں نے اس مکان کی مخدوش حالت دیکھ کر مایوسی کا اظہار کیا۔
محکمہ آثارِِ قدیمہ کے کنٹرول میں جانے سے قبل مکان کی دیکھ بھال کرنے والے محمد علی میر نے کہا کہ میں اس جائیداد کا اچھی طرح ِخیال رکھ رہاتھا۔
محکمہ آثار قدیمہ کے کنٹرول میں جانے کے بعد مکان کی حالت ابتر ہونے لگی۔ آج یہ بھوت بنگلہ بن گیا ہے۔ دلیپ کمار کو پشاور کے لوگوں سے بڑا لگاؤ تھا۔
via : Daily Musnif
پشاور میں گیس بحران شدت اختیار کرگیا، بچے بغیر ناشتے سکول جانے پر مجبور پشاور…
خیبرپختونخوا کے 14شہروں میں الیکٹرک بس سروس کا منصوبہ، پہلے مرحلے میں 6 شہر شامل…
پاکستان تاریخی سنگ میل سے چند روز کی دوری پر، پہلا خلا باز 25 نومبر…
سمندر میں انٹرنیٹ کی اہم سب میرین کیبل میں خرابی، صارفین کو سست رفتار اور…
خیبر پختونخوا میں ڈینگی وائرس کیسز کی تعداد 6 ہزار سے تجاوز کر گئی پشاور(…
پشاور میں مبینہ جعلی میڈیکل کونسل پر ایف آئی اے کا چھاپہ، چیئرمین گرفتار پشاور:…