Peshawar: Child abuse case registered in Badhaber
پشاور: بڈھ بیر میں امام مسجد کی بچوں سے زیادتی، ملزم گرفتار
پشاور کے علاقے بڈھ بیر میں مسجد کے امام کی جانب سے دو کمسن بچوں سے زیادتی کا افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے۔ پولیس نے ملزم کو گرفتار کر کے اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق، بڈھ بیر پولیس کو ٹیلہ بند کے رہائشی قادر خان نے رپورٹ درج کراتے ہوئے بتایا کہ ملزم قاری اختر زمان، جو کہ کرم حال بڈھ بیر، پشاور کا رہائشی اور ان کے علاقے کی مسجد کا پیش امام ہے، نے مختلف اوقات میں اس کی 9 سالہ بیٹی اور 11 سالہ بھتیجے کو اپنی ہوس کا نشانہ بنایا۔
ابتدائی طور پر خوف کی وجہ سے بچے خاموش رہے، تاہم والدین کے پوچھنے پر انہوں نے تمام حقیقت بیان کر دی۔ پولیس نے فوری ایکشن لیتے ہوئے بچوں کو میڈیکل چیک اپ کے لیے اسپتال منتقل کر دیا اور ملزم قاری اختر زمان کو گرفتار کر کے اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے، اور ملزم کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
خیبرپختونخوا کے 14شہروں میں الیکٹرک بس سروس کا منصوبہ، پہلے مرحلے میں 6 شہر شامل…
پاکستان تاریخی سنگ میل سے چند روز کی دوری پر، پہلا خلا باز 25 نومبر…
سمندر میں انٹرنیٹ کی اہم سب میرین کیبل میں خرابی، صارفین کو سست رفتار اور…
خیبر پختونخوا میں ڈینگی وائرس کیسز کی تعداد 6 ہزار سے تجاوز کر گئی پشاور(…
پشاور میں مبینہ جعلی میڈیکل کونسل پر ایف آئی اے کا چھاپہ، چیئرمین گرفتار پشاور:…
پشاور میں خواتین کی شکایات پر فوری کارروائی، موقع پر ریلیف اور 4.2 ارب روپے…