Categories: Latest News

پشاور: بھاری بھرکم بجلی بل موصول ہونے پر شہریوں کے اوسان خطا

ویب ڈیسک: بجلی کے ہزاروں روپے کے اضافی بل موصول ہونے کے بعد شہریوں کے اوسان خطا ہوگئے ہیں اچانک اتنے بڑے اضافے کی وجہ سے صارفین کے پاس ادائیگی کیلئے پیسے نہیں ، اس مسئلے کے حل کیلئے صارفین نے پیسکو کے دفاتر کا رخ کر لیا ہے اور پیسکو ملازمین کی منت سماجت کی جارہی ہے واضح رہے کہ گذشتہ ڈیڑھ سال کے دوران بجلی کی فی یونٹ قیمت20روپے سے بڑھ گئی ہے ہر دوسرے مہینے بجلی کی قیمت میں اضافہ کی وجہ سے بجلی کے بلوں کی ادائیگی صارفین کی دسترس سے باہر ہوگئی ہے بجلی کے نرخوں میں حالیہ اضافہ کے بعد رواں مہینے اڑھائی سو سے تین سو یونٹ خرچ کرنے والے صارفین کی بجلی کا بل 12ہزار سے15ہزار روپے آیا ہے جبکہ گذشتہ برس جن گھروں کا بل تین ہزار روپے تھا اب کے بار ان صارفین کے پیچھے بھی10ہزار روپے تک کا بجلی بل آیا ہے جس نے عوام کی چیخیں نکال دی ہیں مہنگائی کے ساتھ ساتھ بجلی کی قیمت میں اضافہ نے شہریوں کی سکت کو ختم کر دیا ہے اور یکمشت اتنے زیادہ پیسے نہ ہونے کی وجہ سے صارفین نے پیسکو کے مختلف دفاتر میں ڈیرے ڈال دیئے ہیں جہاں پر صارفین بل کی رقم میں کمی کرنے یا پھر اس کو قسط وار کرنے کیلئے قطاروں میں لگے کھڑے ہیں پیسکو کے دفاتر میں صارفین اور پیسکو عملے کے درمیان ناخوشگوار واقعات بھی سامنے آ رہے ہیں ۔

Recent Posts

پشاور میں گیس بحران شدت اختیار کرگیا، بچے بغیر ناشتے سکول جانے پر مجبور

پشاور میں گیس بحران شدت اختیار کرگیا، بچے بغیر ناشتے سکول جانے پر مجبور پشاور…

14 hours ago

خیبرپختونخوا کے 14شہروں میں الیکٹرک بس سروس کا منصوبہ، پہلے مرحلے میں 6 شہر شامل

خیبرپختونخوا کے 14شہروں میں الیکٹرک بس سروس کا منصوبہ، پہلے مرحلے میں 6 شہر شامل…

1 day ago

پاکستان تاریخی سنگ میل سے چند روز کی دوری پر، پہلا خلا باز 25 نومبر کو خلا کیلئے روانہ ہوگا

پاکستان تاریخی سنگ میل سے چند روز کی دوری پر، پہلا خلا باز 25 نومبر…

2 days ago

سمندر میں انٹرنیٹ کی اہم سب میرین کیبل میں خرابی، صارفین کو سست رفتار اور کنیکٹیوٹی مسائل کا خدشہ

سمندر میں انٹرنیٹ کی اہم سب میرین کیبل میں خرابی، صارفین کو سست رفتار اور…

2 days ago

خیبر پختونخوا میں ڈینگی وائرس کیسز کی تعداد 6 ہزار سے تجاوز کر گئی

خیبر پختونخوا میں ڈینگی وائرس کیسز کی تعداد 6 ہزار سے تجاوز کر گئی پشاور(…

2 days ago

پشاور میں مبینہ جعلی میڈیکل کونسل پر ایف آئی اے کا چھاپہ، چیئرمین گرفتار

پشاور میں مبینہ جعلی میڈیکل کونسل پر ایف آئی اے کا چھاپہ، چیئرمین گرفتار پشاور:…

2 days ago