Peshawar: Thousands of electricity bills, citizens sold jewellery
پشاور – کسوٹی ڈیجیٹل : بجلی کے بلوں کے ہزاروں روپے کے باعث سفید پوش طبقے نے قسطوں پر کرنا شروع کر دیا ہے ،بجلی کے بھاری بلوں کے باعث عوام کی چیخیں نکل گئی ہیں پیسکو کے مختلف دفاتروں میں پیسکو عملے کی جانب سے صارفین کے ساتھ بدتمیزی کے واقعات میں بھی اضافہ ہو رہا ہے جس کے باعث پیسکو کے دفاتر میں صارفین اور پیسکو عملے کے درمیان لڑای جھگڑے معمول بن گئے ہیں پیسکو عملے کی جانب سے صارفین پر تشدد کے واقعات میں اضافہ ہورہا ہے۔ شہریوں نے بل جمع کرانے کیلئے زیورات تک بیچنا شروع کردیئے ہیں،بجلی کے ہزاروں روپے کے بلوں کے موصول ہونے کے بعد سفید پوش طبقے ، کم تنخواہ دار ملازمین بجلی کے بل جمع کرنے سے قاصر ہیں ۔ جس کے باعث سفید پوش طبقے نے بلوں کے قسطوں پر کرنا شروع کر دیا ہے تاہم پیسکو کے دفاتر میں شہریوں کے بدترین لائنیں لگ گئی ہیں ۔ جس کے باعث پیسکو عملے کو بھی مشکلات درپیش آ رہی ہے ۔ شہریوں نے بھاری بھرکم بل بھیجے جانے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ لاکھوں واپڈا ملازمین بھاری تنخواہوں کے باوجود ماہانہ کروڑوں یونٹ مفت بجلی استعمال کررہے ہیں ان کے مفت یونٹ ختم کردیئے جائیں تو نہ صرف لوڈشیڈنگ کا مسئلہ حل ہوسکتاہے بلکہ یونٹ کی قیمت میں بھی کمی آسکتی ہے۔
خیبرپختونخوا میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر ڈی میرٹ پوائنٹ سسٹم نافذ کرنے کا…
پشاور کے نوجوان نے ولیمے میں یتیم بچوں، بزرگوں اور خصوصی افراد کو مدعو کرکے…
پشاور سمیت خیبرپختونخوا میں 24 گھنٹے بعد سی این جی اسٹیشنز دوبارہ کھل گئے پشاور:…
چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا پشاور میں ٹرائی سیریز کروانے کا اعلان پاکستان…
پشاور میں گیس بحران شدت اختیار کرگیا، بچے بغیر ناشتے سکول جانے پر مجبور پشاور…
خیبرپختونخوا کے 14شہروں میں الیکٹرک بس سروس کا منصوبہ، پہلے مرحلے میں 6 شہر شامل…