Four killed over property dispute in Peshawar
صوبائی دارالحکومت کے معروف تجارتی مرکز اشرف روڈ پر دن دیہاڑے سرعام فائرنگ کرکے بزرگ شہری کو قتل کردیا گیا، جبکہ ملزمان واردات کے بعد باآسانی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق واقعہ تھانہ کابلی کی حدود میں اشرف روڈ پر پیش آیا، جہاں نامعلوم مسلح ملزم نے اسلام آباد کے رہائشی 65 سالہ شخص کو فائرنگ کا نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔
پولیس کے مطابق جاں بحق شخص کی شناخت محمد علی ولد محمد اسماعیل کے نام سے ہوئی جس کا تعلق شبقدر کے علاقے دولت پورہ سے تھا جبکہ حال اسلام آباد بتائی جاتی ہے۔
فائرنگ کے بعد ملزم اپنے موٹر سائیکل سوار ساتھی کے ہمراہ جائے وقوعہ سے فرار ہوگیا۔،واقعے کے بعد پولیس نے لاش کو تحویل میں لے کر تحقیقات شروع کردی ہیں۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق قتل کی وجہ دیرینہ دشمنی بتائی جا رہی ہے، تاہم پولیس کی جانب سے مزید تفتیش جاری ہے تاکہ واقعے کے اصل محرکات اور ملزمان کا تعین کیا جا سکے۔
دوسری جانب اشرف روڈ کے تاجروں نے دن دیہاڑے قتل کی واردات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے پولیس کی کارکردگی پر سوالات اٹھا دیے ہیں۔
تاجروں کا کہنا ہے کہ مصروف ترین تجارتی علاقے میں سرعام شہری کو قتل کرکے ملزمان کا فرار ہونا سیکیورٹی صورتحال پر بڑا سوال ہے۔
ان کا مطالبہ ہے کہ ملزمان کو فوری گرفتار کرکے علاقے میں امن و امان کی صورتحال بہتر بنائی جائے۔
تاجروں کے مطابق جب بھی کسی واقعے میں دشمنی کا پہلو سامنے آتا ہے تو پولیس کارروائی محدود ہو جاتی ہے، جبکہ شہریوں کا تحفظ پولیس کی بنیادی ذمہ داری ہے۔
پشاور میں گیس بحران شدت اختیار کرگیا، بچے بغیر ناشتے سکول جانے پر مجبور پشاور…
خیبرپختونخوا کے 14شہروں میں الیکٹرک بس سروس کا منصوبہ، پہلے مرحلے میں 6 شہر شامل…
پاکستان تاریخی سنگ میل سے چند روز کی دوری پر، پہلا خلا باز 25 نومبر…
سمندر میں انٹرنیٹ کی اہم سب میرین کیبل میں خرابی، صارفین کو سست رفتار اور…
خیبر پختونخوا میں ڈینگی وائرس کیسز کی تعداد 6 ہزار سے تجاوز کر گئی پشاور(…
پشاور میں مبینہ جعلی میڈیکل کونسل پر ایف آئی اے کا چھاپہ، چیئرمین گرفتار پشاور:…