Categories: Latest News

پشاور، جرائم پیشہ افراد سے رابطہ کرنے والوں کا ڈیٹا اکٹھا کرنے کا فیصلہ

 ویب ڈیسک – مئی 3, 2023 : مشرق نیوز – پشاور میں سٹریٹ کرائمزپر قابو پانے کیلئے جرائم پیشہ عناصر کی نئی تصاویرآویزاں کرنے سمیت ان کے رشتہ داروں اوران سے رابطہ کرنے والے افراد کاریکارڈ بھی اکٹھا کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ اس مقصد کیلئے ڈویژنز کی سطح پرٹیمیں تشکیل دیدی گئیں ہیں جبکہ جیل سے رہائی پانے والے ملزمان کی کڑی نگرانی کیلئے جیل انتظامیہ سے رابطے بھی تیز کردیئے گئے ہیں۔ عادی جرائم پیشہ افراد کی تصاویرو ڈیٹا اکٹھا کر تھانوں کی سطح پر تقسیم کرنیکی کی بھی ہدایت کی گئی ہے جس کیلئے شعبہ آئی ٹی کوٹاسک حوالے کردیاگیا ۔
اس ضمن میں گزشتہ روز ایس ایس پی آپریشنز پشاور ہارون رشید نے بات چیت کرتے ہوئے بتایاکہ جرائم پر قابو پانے کیلئے جگہ جگہ ناکہ بندیوں کے علاوہ سرچ اینڈ سٹرائیک ٹارگیٹڈ آپریشنز کئے جارہے ہیں۔ اس کے علاوہ ڈویژنل ایس پیز کی نگرانی میں بھی پولیس ٹیم جگہ جگہ کاروائیاں کررہے ہیں اورملزمان کا کریمنل ریکارڈ کی تصدیق کیلئے ویری فیکیشن سسٹم کے ذریعے چھان بین کی جارہی ہے ۔ انہوں نے بتایاکہ جیل حکام کے ساتھ رابطے مزید تیز کئے گئے ہیں تاکہ رہائی پانے والے جرائم پیشہ عناصر پر کڑی نظر رکھی جاسکے ۔
عادی جرائم پیشہ افراد کا ازسر نو ریکارڈمرتب کیاجارہا ہے جبکہ ان جرائم پیشہ افرادکی نئی تصاویر موجودہ وسابقہ پتہ ،بھائیوں، رشتہ داروں اور ہمسائیوں سمیت قریبی روابط رکھنے والوں کا ریکارڈ بھی جمع کیاجائیگا تاکہ کسی بھی جرم کی صورت میں ان سے بھی پوچھ گچھ کی جاسکے ۔ایس ایس پی نے کہا کہ گزشتہ سال کی نسبت رواں سال ایام عید میں کوئی بڑا واقعہ رونما نہیں ہوا خصوصاً سٹریٹ کرائمز کی شرح بھی گزشتہ سال کی نسبت کم رہی ہے۔

Recent Posts

پشاور میں مبینہ اغواء کا ڈرامہ رچانے والا نوجوان بحفاظت بازیاب

پشاور میں مبینہ اغواء کا ڈرامہ رچانے والا نوجوان بحفاظت بازیاب پشاور: ورسک ڈویژن کے…

8 hours ago

پشاور: خیبر ٹیچنگ ہسپتال میں پہلی روبوٹک گھٹنے کی تبدیلی کی سرجری

پشاور: خیبر ٹیچنگ ہسپتال میں پہلی روبوٹک گھٹنے کی تبدیلی کی سرجری پشاور: خیبر ٹیچنگ…

2 days ago

پشاور میں احتجاج کرنے والے یونیورسٹی طلباء پر سیکیورٹی گارڈز کی فائرنگ

پشاور میں احتجاج کرنے والے یونیورسٹی طلباء پر سیکیورٹی گارڈز کی فائرنگ طلباء ہاسٹل میں…

3 days ago

مہنگائی نے پشاور کے گھرانوں کو قرض لینے پر مجبور کردیا، 89 فیصد خاندان مقروض

مہنگائی نے پشاور کے گھرانوں کو قرض لینے پر مجبور کردیا، 89 فیصد خاندان مقروض پشاور (…

4 days ago

خیبرپختونخوا میں پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مشترکہ کارروائی، مولانا ادریس کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث دہشتگرد ہلاک

خیبرپختونخوا میں پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مشترکہ کارروائی، مولانا ادریس کی…

5 days ago

پشاور میں شادی کی تاریخ سے انکار پر فائرنگ، 22سالہ لڑکی جاں بحق

پشاور میں شادی کی تاریخ سے انکار پر فائرنگ، 22سالہ لڑکی جاں بحق پشاور:تھانہ پہاڑی…

5 days ago