Categories: Latest News

پولیس کیلئے بڑا چیلنج :پشاور میں راہزن گرفتاری سے بچنے کیلئے واٹس ایپ استعمال کرنے لگے

پولیس کیلئے بڑا چیلنج :پشاور میں راہزن گرفتاری سے بچنے کیلئے واٹس ایپ استعمال کرنے لگے

پشاور میں راہزنی کی وارداتوں میں ملوث پیشہ ور راہزن گرفتاری سے بچنے کیلئے موبائل نمبر کی بجائے واٹس ایپ نمبرکااستعمال کرنے لگے ہیں تاکہ وہ ٹریس نہ ہوسکے جو پولیس کیلئے بھی ایک بڑا چیلنج ہے ۔
وارداتوں میں زیادہ تر آئس نشے کے عادی لڑکے ونوجوان ملوث ہیں جو سنیچنگ کے بعد بیشتر موبائل فونز افغانستان سمگل کرنے کی کوشش کرتے ہیں، ایسے عناصر کا قلع قمع کرنے کیلئے سخت پولیس کارروائیاں کررہی ہیں اور رواں سال درجنوں پولیس مقابلوں میںمتعدد راہزن واشتہاری ہلاک جبکہ بڑی تعداد میںزخمی ہوئے ہیں۔
پشاور پولیس کے افسرکے مطابق حالیہ عرصہ میں جو راہزن پولیس مقابلوں میں زخمی ہوئے یا پکڑے گئے ان میں بیشتر پیشہ ور راہزنوں نے دوران تفتیش انکشاف کیا کہ وہ موبائل نمبر پر کال کے بجائے واٹس ایپ استعمال کرتے ہیں تاکہ ان کا سراغ نہ مل سکے ۔

واردات کے بعدان موبائل فونز کے آئی ایم ای آئی تبدیل کی جاتی ہے یا پھراسے افغانستان سمگل کیاجاتا ہے تاہم پولیس حکام کاکہناہے کہ طورخم بارڈر بندش کے بعدموبائل سمگلنگ محدود ہوگئی اور یہ افراد مقامی سطح پر آئی ایم ای آئی تبدیل کرتے ہیں تاکہ موبائل ٹریس نہ ہوسکے۔
پولیس کے مطابق زیادہ تر آئس نشہ کا خرچہ پورا کرنے کیلئے رہزن یہ وارداتیں کرتے ہیں اور پھر رقم کوپشاورسمیت مختلف شہروں میں جاکر نشے، ڈانس پارٹیوں اور خواجہ سرائوں کے ڈھیروں پر اڑاتے ہیں۔

بعض راہزن متعدد بار گرفتار بھی ہوئے جو ضمانت پر رہا ہوکر دوبارہ یہ دھندہ شروع کردیتے ہیں تاہم اس بار پولیس کی جانب سے ان کیخلاف سخت ایکشن لیاجاتا ہے اور ایسے عناصر کو سی سی ٹی وی کیمروں ودیگر شواہد کے ذریعے ٹریس کیاجاتا ہے ۔
پولیس کاکہناہے کہ رواں سال 35سے زائد پولیس مقابلوں میں متعدد راہزن ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں تاہم سماجی حلقوں کی جانب سے مقامی سطح پر موبائل فونز کی آئی ایم ای آئی تبدیل کرنے والے عناصر کی نشاندہی وان کیخلاف کارروائی کی ضرورت محسوس کی جارہی ہے تاکہ ایسے وارداتوں میں کمی آسکے ۔

Publisher 

Recent Posts

پشاور میں مبینہ اغواء کا ڈرامہ رچانے والا نوجوان بحفاظت بازیاب

پشاور میں مبینہ اغواء کا ڈرامہ رچانے والا نوجوان بحفاظت بازیاب پشاور: ورسک ڈویژن کے…

10 hours ago

پشاور: خیبر ٹیچنگ ہسپتال میں پہلی روبوٹک گھٹنے کی تبدیلی کی سرجری

پشاور: خیبر ٹیچنگ ہسپتال میں پہلی روبوٹک گھٹنے کی تبدیلی کی سرجری پشاور: خیبر ٹیچنگ…

2 days ago

پشاور میں احتجاج کرنے والے یونیورسٹی طلباء پر سیکیورٹی گارڈز کی فائرنگ

پشاور میں احتجاج کرنے والے یونیورسٹی طلباء پر سیکیورٹی گارڈز کی فائرنگ طلباء ہاسٹل میں…

3 days ago

مہنگائی نے پشاور کے گھرانوں کو قرض لینے پر مجبور کردیا، 89 فیصد خاندان مقروض

مہنگائی نے پشاور کے گھرانوں کو قرض لینے پر مجبور کردیا، 89 فیصد خاندان مقروض پشاور (…

4 days ago

خیبرپختونخوا میں پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مشترکہ کارروائی، مولانا ادریس کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث دہشتگرد ہلاک

خیبرپختونخوا میں پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مشترکہ کارروائی، مولانا ادریس کی…

5 days ago

پشاور میں شادی کی تاریخ سے انکار پر فائرنگ، 22سالہ لڑکی جاں بحق

پشاور میں شادی کی تاریخ سے انکار پر فائرنگ، 22سالہ لڑکی جاں بحق پشاور:تھانہ پہاڑی…

5 days ago