Peshawar: Fire broke out after vehicle collision on Ring Road, Rescue 1122 brought the fire under control with timely action
پشاور کے علاقے رنگ روڈ، قمردین گڑھی پل کے اوپر پٹرول سپلائی کرنے والی ایک چھوٹی گاڑی اور موٹر کار کے درمیان تصادم کے نتیجے میں ایک گاڑی میں آگ بھڑک اٹھی۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی دو فائر وہیکلز اور ایک ایمبولنس فوری طور پر موقع پر پہنچ گئیں۔ ریسکیو اہلکاروں نے پیشہ ورانہ انداز میں آگ بجھانے کا عمل شروع کیا اور علاقے کو گھیرے میں لے کر حفاظتی اقدامات کو یقینی بنایا۔
ریسکیو ٹیموں کی بروقت اور مؤثر کارروائی کے باعث تقریباً 30 منٹ میں آگ پر مکمل قابو پا لیا گیا، جس سے مزید نقصان سے بچاؤ ممکن ہوا۔
ترجمان ریسکیو 1122 محمد زین کے مطابق صورتحال کو مکمل طور پر کنٹرول کر لیا گیا ہے۔
خیبرپختونخوا میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر ڈی میرٹ پوائنٹ سسٹم نافذ کرنے کا…
پشاور کے نوجوان نے ولیمے میں یتیم بچوں، بزرگوں اور خصوصی افراد کو مدعو کرکے…
پشاور سمیت خیبرپختونخوا میں 24 گھنٹے بعد سی این جی اسٹیشنز دوبارہ کھل گئے پشاور:…
چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا پشاور میں ٹرائی سیریز کروانے کا اعلان پاکستان…
پشاور میں گیس بحران شدت اختیار کرگیا، بچے بغیر ناشتے سکول جانے پر مجبور پشاور…
خیبرپختونخوا کے 14شہروں میں الیکٹرک بس سروس کا منصوبہ، پہلے مرحلے میں 6 شہر شامل…