Peshawar: Fire breaks out in medicine warehouse on Ring Road, Rescue 1122 takes timely action and brings the fire under control
پشاورلائیو: (ریسکیو1122 ترجمان) — پشاور کے علاقے رنگ روڈ پر نادرا آفس کے قریب واقع میڈیسن کے گودام میں اچانک آگ بھڑک اٹھی۔ اطلاع ملتے ہی ریسکیو1122 کی ٹیمیں فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور امدادی کارروائیاں شروع کر دیں۔
ریسکیو ترجمان بلال احمد فیضی کے مطابق آگ بجھانے کے عمل میں ریسکیو1122 کی 8 فائر وہیکلز، 2 واٹر باؤزرز اور 3 ایمبولینسز نے حصہ لیا۔ آگ پر قابو پانے کے لیے 30 سے زائد اہلکاروں نے مسلسل ایک گھنٹے سے زائد وقت تک فائر فائٹنگ میں حصہ لیا۔
ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر پشاور غیور مشتاق نے بتایا کہ ریسکیو ٹیموں نے پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے بروقت آگ پر قابو پا لیا، جس سے ایک بڑے نقصان سے بچا لیا گیا۔ آگ لگنے کی وجہ تاحال معلوم نہیں ہو سکی تاہم متعلقہ حکام نے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔
ریسکیو1122 کی جانب سے فوری رسپانس اور موثر کارروائی کو شہریوں نے سراہا۔
پشاور: ممتاز صحافی سید سلطان شاہ میڈیا لیگ کے دوران دل کا دورہ پڑنے سے…
حکومت کا پشاور کے عمران خان کرکٹ اسٹیڈیم کا نام تبدیل کرنے کا فیصلہ اسٹیڈیم…
خیبرپختونخوا میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر ڈی میرٹ پوائنٹ سسٹم نافذ کرنے کا…
پشاور کے نوجوان نے ولیمے میں یتیم بچوں، بزرگوں اور خصوصی افراد کو مدعو کرکے…
پشاور سمیت خیبرپختونخوا میں 24 گھنٹے بعد سی این جی اسٹیشنز دوبارہ کھل گئے پشاور:…
چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا پشاور میں ٹرائی سیریز کروانے کا اعلان پاکستان…