Peshawar: Afghan citizens involved in terrorism and extortion, CTD report released
پشاور: ذرائع کے مطابق افغانستان منتقلی کے لیے مہاجر بازاروں کو بند کرنے کا عمل شروع کر دیا گیا ہے، جبکہ عید الفطر کے بعد پشاور سمیت صوبے بھر میں مہاجرین کے خلاف گرینڈ آپریشن کی منظوری دے دی گئی ہے۔
اطلاعات کے مطابق وفاقی اور صوبائی ادارے مشترکہ کارروائی کریں گے۔ مہاجرین کی جانچ پڑتال کے بعد غیر قانونی مقیم افراد کو گرفتار کیا جائے گا۔ حکام کا مؤقف ہے کہ دہشت گردی کے بعض واقعات میں مہاجرین کے ملوث ہونے کے شواہد سامنے آئے ہیں، جس کے بعد سخت حکمت عملی اختیار کی گئی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پشاور اور دیگر اضلاع میں مہاجر بازاروں کی نشاندہی کی جا چکی ہے اور انہیں مرحلہ وار بند کیا جا رہا ہے۔ کاروباری مہاجرین کے گھروں اور دکانوں کا ریکارڈ بھی مرتب کیا گیا ہے، جبکہ غیر قانونی پاکستانی شناختی کارڈ بنانے یا استعمال کرنے والوں کی بھی نشاندہی کی گئی ہے۔
یہ بھی بتایا گیا ہے کہ پشاور سمیت ملک بھر میں ایک لاکھ سے زائد مہاجر کاروباری افراد واپس جا چکے ہیں۔ لاہور میں کاروبار کرنے والے بعض افراد کی تفصیلات پنجاب حکومت کو بھی فراہم کر دی گئی ہیں۔
سرکاری سطح پر اس حوالے سے باضابطہ اعلان متوقع ہے، جبکہ عید الفطر کے بعد کارروائی میں مزید تیزی آنے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔
پشاور میں گیس بحران شدت اختیار کرگیا، بچے بغیر ناشتے سکول جانے پر مجبور پشاور…
خیبرپختونخوا کے 14شہروں میں الیکٹرک بس سروس کا منصوبہ، پہلے مرحلے میں 6 شہر شامل…
پاکستان تاریخی سنگ میل سے چند روز کی دوری پر، پہلا خلا باز 25 نومبر…
سمندر میں انٹرنیٹ کی اہم سب میرین کیبل میں خرابی، صارفین کو سست رفتار اور…
خیبر پختونخوا میں ڈینگی وائرس کیسز کی تعداد 6 ہزار سے تجاوز کر گئی پشاور(…
پشاور میں مبینہ جعلی میڈیکل کونسل پر ایف آئی اے کا چھاپہ، چیئرمین گرفتار پشاور:…