Categories: Latest News

پشاور: رات کی تاریکی میں گھروں میں گھس کر اہل خانہ کو یرغمال بنا کر لوٹنے والا گرو گرفتار

 

پشاور: رات کی تاریکی میں گھروں میں گھس کر اہل خانہ کو یرغمال بنا کر لوٹنے والا گرو گرفتار

پشاور: گلبہار پولیس کی بڑی کارروائی، بین الصوبائی خطرناک ڈکیت گینگ بے نقاب

پشاور: فقیر آباد ڈویژن کے تھانہ گلبہار پولیس نے اہم کارروائی کرتے ہوئے ایک بین الصوبائی خطرناک ڈکیت گروہ کو بے نقاب کر دیا۔ یہ گروہ رات کی تاریکی میں گھروں میں گھس کر اہل خانہ کو یرغمال بنانے اور کروڑوں روپے کے طلائی زیورات اور نقدی لوٹنے میں ملوث تھا۔

ایس پی فقیر آباد سید طلال احمد شاہ کے مطابق، ملزمان نے ایک واردات میں رات تقریباً تین بجے کھڑکی کے ذریعے گھر میں داخل ہو کر اہل خانہ کو یرغمال بنایا، انہیں تشدد کا نشانہ بنایا اور الماریوں و لاکرز سے قیمتی زیورات اور نقد رقم لوٹ لی۔ واردات کے دوران لاکرز کے تالے توڑنے کے لیے بڑے کٹر کا استعمال کیا گیا، جبکہ گھر میں موجود ایک رائفل بھی اپنے ساتھ لے گئے۔

پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ملزمان کے قبضے سے ایک کروڑ 30 لاکھ روپے نقد، اسلحہ، کٹر اور دیگر مسروقہ سامان برآمد کر لیا۔ دوران تفتیش، گرفتار ملزمان نے اپنے گروہ کے دیگر ساتھیوں کے بارے میں بھی انکشافات کیے، جن کی گرفتاری کے لیے خصوصی ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے ایسے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی۔

 

Recent Posts

پشاور میں احتجاج کرنے والے یونیورسٹی طلباء پر سیکیورٹی گارڈز کی فائرنگ

پشاور میں احتجاج کرنے والے یونیورسٹی طلباء پر سیکیورٹی گارڈز کی فائرنگ طلباء ہاسٹل میں…

1 day ago

مہنگائی نے پشاور کے گھرانوں کو قرض لینے پر مجبور کردیا، 89 فیصد خاندان مقروض

مہنگائی نے پشاور کے گھرانوں کو قرض لینے پر مجبور کردیا، 89 فیصد خاندان مقروض پشاور (…

2 days ago

خیبرپختونخوا میں پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مشترکہ کارروائی، مولانا ادریس کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث دہشتگرد ہلاک

خیبرپختونخوا میں پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مشترکہ کارروائی، مولانا ادریس کی…

2 days ago

پشاور میں شادی کی تاریخ سے انکار پر فائرنگ، 22سالہ لڑکی جاں بحق

پشاور میں شادی کی تاریخ سے انکار پر فائرنگ، 22سالہ لڑکی جاں بحق پشاور:تھانہ پہاڑی…

3 days ago

خیبرپختونخوا : بھانجےکی ٹک ٹاک ویڈیوز پر اعتراض، بھائی نے بہن اور بھانجی کو قتل کردیا

خیبرپختونخوا : بھانجےکی ٹک ٹاک ویڈیوز پر اعتراض، بھائی نے بہن اور بھانجی کو قتل…

4 days ago

بی آر ٹی میں نئی بسیں شامل’ خواتین کیلئے پنک بس سروس کا آغاز

بی آر ٹی میں نئی بسیں شامل’ خواتین کیلئے پنک بس سروس کا آغاز پشاور:…

4 days ago