Categories: Latest News

پشاور حیات آباد، مقروض نے قرضوں سے تنگ آکر اپنے ہی گھر میں چوری کر ڈالی

پشاور حیات آباد، مقروض نے قرضوں سے تنگ آکر اپنے ہی گھر میں چوری کر ڈالی

پشاور(کرائم رپورٹر) پشاور کے علاقے حیات آباد میں مقروض نے قرضوں سے تنگ آکر اپنے ہی گھر سے چوری کرڈالی، پولیس نے ملزم کا ڈرامہ بے نقاب کرکے اسے گرفتار کرلیا ۔

ملزم انڈر پلے میں بھی ملوث رہا جس سے مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے۔ تھانہ حیات آبادکے ایس ایچ او کامران مروت نے بتایاکہ کچھ روز قبل داود سکنہ حیات آباد نے رپورٹ کی تھی کہ اس کی بیوی اور بچے ہنگو گئے تھے جبکہ والدین گھر میں بیمارپڑے ہیں۔ اس دوراننامعلوم چور گھر میں داخل ہوئے اور انہوں نے لاکھوں روپے مالیت کے 4سے 5تولے طلائی زیوارات لیکر فرار ہوگئے۔

پولیس کا کہناہے کہ انہوں نے مزید تفتیش شروع کی تو معلوم ہوا کہ داؤ د ٹیکسی ڈرائیور ہے اور گاڑیوں کی خریدوفروخت کا کاروبار بھی کرتا ہے تاہم کاروبار میں اسے نقصان ہوا اورلوگوں کا مقروض بن گیا ۔انہوں نے سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیج اور دیگر شواہد پر کام کیا توپتہ چلا کہ مدعی خود ہی چورہے جس نے ڈرامہ رچایا اوراپنے ہی گھر سے چوری کرڈالی۔ ملزم نے پولیس کو بتایاکہ وہ مقروض تھا اور اس کے پاس دوسرا کوئی راستہ نہیں تھا ، اس نے سونا چوری کرکے مقامی جیولر پر فروخت کردیا تھا ۔

پولیس نے مذکورہ جیولر کو بھی گرفتار کرلیا جس نے بتایاکہ اس نے سونا قانونی طریقے سے خریدی ہے جس پر اسے چھوڑ دیا تاہم غلط بیانی پر ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے اس سے ریکوری بھی کرلی ہے ۔

Publisher 

Recent Posts

پشاور میں گیس بحران شدت اختیار کرگیا، بچے بغیر ناشتے سکول جانے پر مجبور

پشاور میں گیس بحران شدت اختیار کرگیا، بچے بغیر ناشتے سکول جانے پر مجبور پشاور…

12 hours ago

خیبرپختونخوا کے 14شہروں میں الیکٹرک بس سروس کا منصوبہ، پہلے مرحلے میں 6 شہر شامل

خیبرپختونخوا کے 14شہروں میں الیکٹرک بس سروس کا منصوبہ، پہلے مرحلے میں 6 شہر شامل…

1 day ago

پاکستان تاریخی سنگ میل سے چند روز کی دوری پر، پہلا خلا باز 25 نومبر کو خلا کیلئے روانہ ہوگا

پاکستان تاریخی سنگ میل سے چند روز کی دوری پر، پہلا خلا باز 25 نومبر…

1 day ago

سمندر میں انٹرنیٹ کی اہم سب میرین کیبل میں خرابی، صارفین کو سست رفتار اور کنیکٹیوٹی مسائل کا خدشہ

سمندر میں انٹرنیٹ کی اہم سب میرین کیبل میں خرابی، صارفین کو سست رفتار اور…

2 days ago

خیبر پختونخوا میں ڈینگی وائرس کیسز کی تعداد 6 ہزار سے تجاوز کر گئی

خیبر پختونخوا میں ڈینگی وائرس کیسز کی تعداد 6 ہزار سے تجاوز کر گئی پشاور(…

2 days ago

پشاور میں مبینہ جعلی میڈیکل کونسل پر ایف آئی اے کا چھاپہ، چیئرمین گرفتار

پشاور میں مبینہ جعلی میڈیکل کونسل پر ایف آئی اے کا چھاپہ، چیئرمین گرفتار پشاور:…

2 days ago