Manual stamp papers banned in Khyber Pakhtunkhwa, e-stamping system implemented
پشاور: خیبر پختونخوا حکومت نے صوبے میں مینول اسٹامپ پیپر کی فروخت پر مکمل پابندی عائد کر دی ہے، جس کے بعد اب صرف ای اسٹامپ ہی جاری کیے جائیں گے۔
محکمہ ریونیو اینڈ اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ نے اس حوالے سے تمام ضلعی خزانہ دفاتر کو باضابطہ مراسلہ جاری کر دیا ہے، جس میں ہدایت کی گئی ہے کہ غیر استعمال شدہ مینول اسٹامپ پیپر کی فروخت فوری طور پر بند کی جائے۔
حکام کے مطابق ای اسٹامپ نظام دو ہزار بائیس سے صوبے کے سرکاری بینک آف خیبر کے ذریعے نافذ ہے۔ اس اقدام کا مقصد مینول اسٹامپ پیپر کے نظام میں مالی بے ضابطگیوں کا خاتمہ کرنا اور نظام میں شفافیت کو یقینی بنانا ہے۔
محکمہ ریونیو کا کہنا ہے کہ ای اسٹامپ کے ذریعے جعل سازی کے امکانات کم ہوں گے اور شہریوں کو بھی زیادہ محفوظ اور آسان سہولت میسر آئے گی۔
پشاور میں گیس بحران شدت اختیار کرگیا، بچے بغیر ناشتے سکول جانے پر مجبور پشاور…
خیبرپختونخوا کے 14شہروں میں الیکٹرک بس سروس کا منصوبہ، پہلے مرحلے میں 6 شہر شامل…
پاکستان تاریخی سنگ میل سے چند روز کی دوری پر، پہلا خلا باز 25 نومبر…
سمندر میں انٹرنیٹ کی اہم سب میرین کیبل میں خرابی، صارفین کو سست رفتار اور…
خیبر پختونخوا میں ڈینگی وائرس کیسز کی تعداد 6 ہزار سے تجاوز کر گئی پشاور(…
پشاور میں مبینہ جعلی میڈیکل کونسل پر ایف آئی اے کا چھاپہ، چیئرمین گرفتار پشاور:…