Categories: Latest News

پشاور ہائیکورٹ نے جانوروں کی غیرقانونی افغانستان منتقلی روک دی

صوبائی حکومت، آئی جی پولیس، محکمہ لائیو اسٹاک کو مویشیوں کی غیرقانونی منتقلی روکنے کے احکامات

پشاور ہائیکورٹ نے جانوروں کی غیرقانونی افغانستان منتقلی روک دی۔

آج نیوز: پشاور بار ایسوسی ایشن کی جانب سے مویشیوں کی غیرقانونی افغانستان منتقلی کیخلاف کیس کی سماعت جسٹس شکیل احمد اور جسٹس وقار نے کی۔ پشاور بار ایسوسی ایشن نے عدالت کو مویشیوں کے افغانستان لے جانے کے بارے میں تحفظات سے آگاہ کیا۔

پشاور بار نے عدالت کو بتایا کہ جانوروں کو غیرقانونی طور پر افغانستان لے جایا جارہا ہے جسکی وجہ سے عوام پر بوجھ بڑھ رہا ہے کیونکہ مویشی افغانستان جانے سے نہ صرف جانوروں کی کمی کا سامنا کرنا پڑتا ہے بلکہ قیمتیں بھی بڑھ گئی ہیں۔ اس لئے جانوروں کی بیرون ملک منتقلی کو روکا جائے۔

عدالت نے استدعا منظور کرکے صوبائی حکومت، آئی جی پولیس اور محکمہ لائیو اسٹاک کو مویشیوں کی غیرقانونی منتقلی روکنے کے احکامات جاری کرکے سماعت 27 جون تک ملتوی کردی۔

Recent Posts

خیبرپختونخوا میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر ڈی میرٹ پوائنٹ سسٹم نافذ کرنے کا فیصلہ

خیبرپختونخوا میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر ڈی میرٹ پوائنٹ سسٹم نافذ کرنے کا…

23 hours ago

پشاور کے نوجوان نے ولیمے میں یتیم بچوں، بزرگوں اور خصوصی افراد کو مدعو کرکے منفرد مثال قائم کردی

پشاور کے نوجوان نے ولیمے میں یتیم بچوں، بزرگوں اور خصوصی افراد کو مدعو کرکے…

1 day ago

پشاور سمیت خیبرپختونخوا میں 24 گھنٹے بعد سی این جی اسٹیشنز دوبارہ کھل گئے

پشاور سمیت خیبرپختونخوا میں 24 گھنٹے بعد سی این جی اسٹیشنز دوبارہ کھل گئے پشاور:…

2 days ago

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا پشاور میں ٹرائی سیریز کروانے کا اعلان

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا پشاور میں ٹرائی سیریز کروانے کا اعلان پاکستان…

2 days ago

پشاور میں گیس بحران شدت اختیار کرگیا، بچے بغیر ناشتے سکول جانے پر مجبور

پشاور میں گیس بحران شدت اختیار کرگیا، بچے بغیر ناشتے سکول جانے پر مجبور پشاور…

2 days ago

خیبرپختونخوا کے 14شہروں میں الیکٹرک بس سروس کا منصوبہ، پہلے مرحلے میں 6 شہر شامل

خیبرپختونخوا کے 14شہروں میں الیکٹرک بس سروس کا منصوبہ، پہلے مرحلے میں 6 شہر شامل…

3 days ago