Categories: Latest News

مویشی اچانک غائب، پشاور کی منڈیوں میں خریدار خوار ہوگئے

ویب ڈیسک – مشرق نیوز: پشاور کی مویشی منڈیوں میں مویشی اچانک کم ہونا شروع ہوگئے، عید سے صرف ایک دن قبل ہی منڈیاں خالی ہونا شروع ہوگئیں جس کے باعث خریدار خوار ہونے لگے، پشاور کے شہریوں کی بڑی تعداد نے نوشہرہ، چارسدہ اور صوابی سمیت قریبی اضلاع کا رخ کرلیا۔ پشاور کی مویشی منڈیوں رنگ روڈ، کالا، سفید ڈھیری، ورسک روڈ، دائودزئی اور دیگر میں حیران کن طور پر مویشی منڈیوں کی تعداد میں کمی آگئی اور بڑی تعداد میں مویشی کم ہوگئے، مویشیوں کی کمی کے باعث باقی رہ جانیوالے جانوروں کی قیمتیں بیوپاریوں نے بڑھا دی ہیں۔ شہریوں کے مطابق عید قریب آتے ہی امید کی تھی کہ قیمتیں کم ہونگیں تاہم مویشی حیران کن طور پر کم ہوگئے ہیں۔
پشاور ہائی کورٹ کی جانب سے مویشیوں کی افغانستان ترسیل پرپابندی عائد ہے تاہم اس کے باوجود مویشی کم ہونا حیران کن ہے۔ پشاور کے شہریوں نے قربانی کا جانور خریدنے کیلئے پشاور سے باہر دیگر منڈیوں کا رخ کرنا شروع کردیا ہے۔ نوشہرہ ،چارسدہ، ملاکنڈ، صوابی اور دیگر علاقوں میں شہری مویشی لینے کیلئے نکل پڑے ہیں آج عید سے قبل خریداری کا آخری دن ہے جس کے باعث بڑی تعداد میں کاروبار ہونے کا امکان ظاہر کیاجارہا ہے ۔

Recent Posts

پشاور: ممتاز صحافی سید سلطان شاہ میڈیا لیگ کے دوران دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے

پشاور: ممتاز صحافی سید سلطان شاہ میڈیا لیگ کے دوران دل کا دورہ پڑنے سے…

5 hours ago

حکومت کا پشاور کے عمران خان کرکٹ اسٹیڈیم کا نام تبدیل کرنے کا فیصلہ

حکومت کا پشاور کے عمران خان کرکٹ اسٹیڈیم کا نام تبدیل کرنے کا فیصلہ اسٹیڈیم…

22 hours ago

خیبرپختونخوا میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر ڈی میرٹ پوائنٹ سسٹم نافذ کرنے کا فیصلہ

خیبرپختونخوا میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر ڈی میرٹ پوائنٹ سسٹم نافذ کرنے کا…

2 days ago

پشاور کے نوجوان نے ولیمے میں یتیم بچوں، بزرگوں اور خصوصی افراد کو مدعو کرکے منفرد مثال قائم کردی

پشاور کے نوجوان نے ولیمے میں یتیم بچوں، بزرگوں اور خصوصی افراد کو مدعو کرکے…

3 days ago

پشاور سمیت خیبرپختونخوا میں 24 گھنٹے بعد سی این جی اسٹیشنز دوبارہ کھل گئے

پشاور سمیت خیبرپختونخوا میں 24 گھنٹے بعد سی این جی اسٹیشنز دوبارہ کھل گئے پشاور:…

3 days ago

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا پشاور میں ٹرائی سیریز کروانے کا اعلان

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا پشاور میں ٹرائی سیریز کروانے کا اعلان پاکستان…

3 days ago