ویب ڈیسک: پشاور ہائی کورٹ کے جسٹس شکیل احمد اور صاحبزادہ اسداللہ نے نادرا کو افغان شہری کو پاکستان کا اصل قومی شناختی کارڈ جاری کرنے کا حکم دیدیا ہے ۔
دو رکنی بنچ نے درخواست گزار مسماة رشیدہ کی رٹ پر سماعت ،دوران سماعت اس کے وکیل حسیب ایاز نے عدالت کو آگاہ کیا کہ پشاور ہائی کورٹ نے حالیہ میں دیگر کئی افغان شہریوں کو پاکستان اوریجن کارڈ جاری کئے ہیں اسلئے درخواست گزار ایک پاکستانی خاتون شہری ہے جسکا شوہر افغان شہری ہے اور پاکستان شہریت حاصل کرنے کا حقدار ہے۔
پاکستان اوریجن کارڈ کی بدولت افغان شہری پاکستان میں غیر معینہ مدت تک رہائش اختیار کر سکتا ہے۔
ہائی کورٹ نے کیس کی سماعت کے دوران حالیہ میں جاری شدہ فیصلوں کو مد نظر رکھتے ہوئے کیس کا فیصلہ افغان شہری کے حق میں جاری کیا ۔
ہائی کورٹ نے اس بات کا بھی ذکر کیا کہ سائل پاکستانی شہریت حاصل کرنے کے لئے وزارت داخلہ سے رجوع کریگا اور تمام قانونی شرائط پوری کرنے کے بعدپاکستان شہریت کا حقدار ہوگا۔
via Mashriq Tv
پشاور: شاپنگ بیگ کے 20 روپے وصول کرنے پر این ڈیور کو 40 ہزار روپے…
پشاور میں فلیش لائٹس کے خلاف ٹریفک پولیس کا کریک ڈاؤن، فروخت کرنے والوں کے…
پشاور بی آر ٹی کا نیا روٹ ڈی آر 17 شروع کرنے کا اعلان، چمکنی…
پشاور میں نجی جرگوں کے انعقاد پر سخت کارروائی ہوگی، متعلقہ ہوٹل یا شادی ہال…
پشاور میں سی این جی سٹیشنز کے باہر قطاریں لگ گئیں، ٹریفک نظام متاثر ویب…
سوئی گیس کمپنیوں نےگیس مہنگی کرنے کی درخواستیں اوگرا میں جمع کرا دیں سوئی ناردرن…