Pakistan has announced to collect 10% processing fee on imported goods from Afghanistan
ویب ڈیسک – 15 دسمبر 2023: ملک بھر میں غیر قانونی مقیم افغانیوں سمیت دیگر تارکین وطن کیخلاف کارروائی جاری ہے، اس حوالے سے پشاور ریجن میں موجود غیر قانونی مقیم باشندوں کےبارے میں معلومات جاری کر دی گئی۔
محکمہ کی= جانب سےجاری دستاویزات کے مطابق مشہور کاروباری افغان شخصیات میں سے بیشتر نے پاکستانی شناختی کارڈ بنوائے ہیں، غیر رجسٹرڈ 56 افغانیوں کے بڑے کاروبار سے منسلک ہونے کا بھی پتہ چلا ہے۔
دستاویز میں مزید بتایا گیا ہے کہ پشاور ریجن میں 22 بڑے افغان کاروباری شخصیات نے پاکستانی شناختی کارڈ حاصل کر رکھے ہیں، 31 بڑے افغان کاروباری شخصیات رجسٹرڈ کاروبار سے بھی وابستہ ہیں۔
ذرائع کے مطابق 31 افغان کاروباری شخصیات پاکستانی شہریوں کے نام سے کاروبار کرتے ہیں، اس حوالے سے جاری ہونیوالی رپورٹ میں مزید وضاحت کی گئی ہے کہ پشاور ریجن میں غیر رجسٹرڈ افغان تاجر کاسمیٹکس، کالین، جوس شاپ، کتب خانے، ہوٹل، پراپرٹی، حوالہ ہنڈی اور چائے کے کاروبار جبکہ بعض تو ملک کے دیگر شہروں اور دبئی میں بھی کاروبار سے وابستہ ہیں۔
دستاویز میں مزید وضاحت کی گئی ہے کہ غیر رجسٹرڈ افغان تاجروں نے معروف برانڈ کی کمپنیاں پاکستانی تاجروں کے نام لے رکھی ہیں۔
یاد رہے کہ غیر قانونی مقیم افغانیوں کے بڑے کاروبار سے منسلک ہونے سمیت ان کے قومی شناختی کارڈ کے حصول کا بھی دستاویزات میں کا انکشاف کیا گیا ہے۔
خیبرپختونخوا میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر ڈی میرٹ پوائنٹ سسٹم نافذ کرنے کا…
پشاور کے نوجوان نے ولیمے میں یتیم بچوں، بزرگوں اور خصوصی افراد کو مدعو کرکے…
پشاور سمیت خیبرپختونخوا میں 24 گھنٹے بعد سی این جی اسٹیشنز دوبارہ کھل گئے پشاور:…
چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا پشاور میں ٹرائی سیریز کروانے کا اعلان پاکستان…
پشاور میں گیس بحران شدت اختیار کرگیا، بچے بغیر ناشتے سکول جانے پر مجبور پشاور…
خیبرپختونخوا کے 14شہروں میں الیکٹرک بس سروس کا منصوبہ، پہلے مرحلے میں 6 شہر شامل…