Pakistan has announced to collect 10% processing fee on imported goods from Afghanistan
پشاور کے شہری علاقوں میں غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کے خلاف بڑے پیمانے پر کارروائی کا فیصلہ کر لیا گیا ہے جس کے تحت مختلف محلوں میں رہائش گاہوں اور کمرشل عمارتوں کی نشاندہی مکمل کر کے متعلقہ اداروں کو رپورٹ ارسال کر دی گئی ہے ۔
ذرائع کے مطابق انتظامیہ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے سٹی ایریا کے مختلف علاقوں میں سروے مکمل کر لیاہے جہاں غیر قانونی طور پر مقیم افراد اور جعلی شناختی دستاویزات کے شبہ میں مخصوص گھروں اور پلازوں کو نشانات لگا دئیے گئے ۔
جن علاقوں میں کارروائی کی تیاری کی گئی ہے ان میں زریاب کالونی، افغان کالونی، نواز آباد، فقیر آباد، لطیف آباد، بشیر آباد، یوسف آباد، کارپوریشن کالونی، فیصل کالونی اور غریب آباد شامل ہیں ۔
حکام کے مطابق مذکورہ علاقوں میں علاقوں میں کارروائیاں سحری کے اوقات میں کی جائیں گی ۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ بعض مقامات پر غیر قانونی طور پر پاکستانی شناختی کارڈز کے حصول یا تیاری سے متعلق معلومات بھی قانون نافذ کرنے والے اداروں کو فراہم کی گئی ہیں جس پر مزید تحقیقات جاری ہیں۔
دوسری جانب غیر قانونی مہاجرین کے زیر استعمال بعض کیمپوں کو خالی کرنے کے نوٹس بھی جاری کر دئیے گئے ہیں جبکہ متعلقہ افراد کو مقررہ مدت میں جگہ خالی کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
ارباب نیاز سٹیڈیم کا نام بحال، پی ایس ایل کا افتتاحی میچ پشاور میں ہوگا،…
پشاور: ممتاز صحافی سید سلطان شاہ میڈیا لیگ کے دوران دل کا دورہ پڑنے سے…
حکومت کا پشاور کے عمران خان کرکٹ اسٹیڈیم کا نام تبدیل کرنے کا فیصلہ اسٹیڈیم…
خیبرپختونخوا میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر ڈی میرٹ پوائنٹ سسٹم نافذ کرنے کا…
پشاور کے نوجوان نے ولیمے میں یتیم بچوں، بزرگوں اور خصوصی افراد کو مدعو کرکے…
پشاور سمیت خیبرپختونخوا میں 24 گھنٹے بعد سی این جی اسٹیشنز دوبارہ کھل گئے پشاور:…