Peshawar Lady Reading Hospital
ویب ڈیسک 18 اکتوبر 2023 : لیڈی ریڈنگ ہسپتال (ایل آر ایچ) میں صحت کارڈ پر مریضوں کا داخلہ بند کردیا گیا اور اس حوالے سے ہسپتال انتظامیہ کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔
ترجمان ایل آر ایچ کے مطابق ایل آر ایچ نے مفت علاج کی فراہمی پر تقریباً دو ارب روپے خرچ کئے ہیں، انشورنس کمپنی نے ہسپتال کے تقریباً دو ارب روپے ادا کرنے ہیں۔
ترجمان ایل آر ایچ نے بتایا کہ ہسپتال کے پاس مفت علاج کے لئے فنڈز نہیں مجبوری کے تحت صحت کارڈ پر علاج بند کررہے ہیں۔
ترجمان نے مزید بتایا کہ میڈیسن کمپنیوں نے بقایاجات کی ادائیگی تک مزید ادویات کی فراہمی سے بھی معذرت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مفت علاج جاری رکھنے کیلئے انشورنس کمپنی سے رابطہ کیا گیا لیکن اس کے باوجود فنڈز جاری نہیں کیا گیا۔
via: Mashriq Tv
خیبرپختونخوا میں آج سے بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہونے کا امکان خیبرپختونخوا کے مختلف…
پشاور بورڈ کا بڑا اعلان، 7سے 10اکتوبر کے ایس ایس سی پرچے ملتوی پشاور:بورڈ آف…
پشاور میں مبینہ اغواء کا ڈرامہ رچانے والا نوجوان بحفاظت بازیاب پشاور: ورسک ڈویژن کے…
پشاور: خیبر ٹیچنگ ہسپتال میں پہلی روبوٹک گھٹنے کی تبدیلی کی سرجری پشاور: خیبر ٹیچنگ…
پشاور میں احتجاج کرنے والے یونیورسٹی طلباء پر سیکیورٹی گارڈز کی فائرنگ طلباء ہاسٹل میں…
مہنگائی نے پشاور کے گھرانوں کو قرض لینے پر مجبور کردیا، 89 فیصد خاندان مقروض پشاور (…