The Palestinian doctor's press conference between the dead bodies touched hearts
غزہ میں الاہلی اسپتال پر اسرائیلی طیاروں کی ہولناک بمباری کے بعد اسپتال کے انڈر سیکرٹری نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیلی فوجیوں نے حملے سے قبل ہسپتال کے ڈائریکٹر کو میزائل حملے کی دھمکی دی تھی۔
گزشتہ رات (17 اکتوبر کو) غزہ شہر کے الاہلی اسپتال کو اسرائیلی طیاروں نے نشانہ بنایا تھا، اسپتال طبی عملے، مریضوں کے علاوہ اور بے گھر ہونے والے افراد نے پناہ لی تھی۔
واقعے کے بعد وزارت صحت کے انڈر سیکرٹری یوسف ابو الریش نے اسپتال کے باہر پریس کانفرنس کی جہاں ان کے آس پاس بچوں کی لاشیں بھی موجود تھیں۔
انہوں نے کہا کہ اس حملے کی اگلے صبح اسرائلی فورسز نے اسپتال کے ڈائریکٹر ڈاکٹر مہر ایاد کو فون کال کرکے دھمکی آمیز لہجے میں کہا کہ ’آپ کو کل شیلنگ کے ذریعے خبردار کیا گیا تھا، اب تک اسپتال خالی کیوں نہیں ہوا؟‘
ڈاکٹر یوسف ابو الریش نے مزید کہا کہ ’دنیا میں واحد جگہ جہاں لوگوں کو میزائل فائر کرکےحملے سے خبردار کیا جاتا ہے وہ غزہ کی پٹی ہے، یہ وہ واحد جگہ ہے جہاں گھروں پر بمباری کرکے بمباری سے خبردار کیا جاتا ہے۔
انہوں نے مزید بتایا کہ ’آپ سب نے وہ مجرمانہ دھمکیاں سنی ہوں گی جن پر اسرائیلی رہنما کو کوئی شرم نہیں آئی، یوسف ابو الریش نے دعویٰ کیا کہ ہسپتال کے ڈائریکٹر ڈاکٹر مہر نے جب اسرائیلی فوجیوں سے سوال کیا کہ انہوں نے دوبارہ فون کال کیوں نہیں کی تو اسرائیلی فوجی نے جواب دیا کہ ’ہم نے ہسپتال فون کیا تھا لیکن کسی نے جواب نہیں دیا، لہذا ہمیں آپ کو ان میزائلوں سے خبردار کرنا پڑا۔‘
via: Hum News
حکومت کا پشاور کے عمران خان کرکٹ اسٹیڈیم کا نام تبدیل کرنے کا فیصلہ اسٹیڈیم…
خیبرپختونخوا میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر ڈی میرٹ پوائنٹ سسٹم نافذ کرنے کا…
پشاور کے نوجوان نے ولیمے میں یتیم بچوں، بزرگوں اور خصوصی افراد کو مدعو کرکے…
پشاور سمیت خیبرپختونخوا میں 24 گھنٹے بعد سی این جی اسٹیشنز دوبارہ کھل گئے پشاور:…
چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا پشاور میں ٹرائی سیریز کروانے کا اعلان پاکستان…
پشاور میں گیس بحران شدت اختیار کرگیا، بچے بغیر ناشتے سکول جانے پر مجبور پشاور…