Peshawar: Major operations by Food Safety Authority, fake drinks and yeast seized
پشاور میں خیبرپختونخوا فوڈ سیفٹی اینڈ حلال فوڈ اتھارٹی نے خفیہ اطلاع پر پھندو روڈ اور پشاور انڈسٹریل زون میں بڑی کارروائیاں کیں۔ فوڈ سیفٹی ٹیم نے چھاپوں کے دوران پھندو روڈ پر واقع ایک گودام سے تقریباً دو ہزار لیٹر جعلی کولڈ ڈرنکس برآمد کر کے سرکاری تحویل میں لے لیں۔
اسی کارروائی کے دوران پشاور انڈسٹریل زون میں قائم ایک پروڈکشن یونٹ پر بھی چھاپہ مارا گیا جہاں یونٹ کو رنگے ہاتھوں جعلی خشک خمیر تیار کرتے ہوئے پکڑا گیا۔ کارروائی کے دوران تقریباً ایک ہزار کلوگرام خام اور تیار شدہ جعلی خشک خمیر برآمد کر کے قبضے میں لے لیا گیا۔
ترجمان فوڈ اتھارٹی کے مطابق یونٹ میں معروف برانڈز کے نام پر جعلی خشک خمیر پیک کرنے اور تیار کرنے میں استعمال ہونے والی مشینری بھی سرکاری تحویل میں لے لی گئی ہے۔ ملوث مالکان پر بھاری جرمانے عائد کر دیے گئے ہیں جبکہ فوڈ سیفٹی ایکٹ کے تحت مزید قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
ڈائریکٹر جنرل فوڈ سیفٹی اتھارٹی کاشف اقبال جیلانی نے کہا کہ جعلی، غیر معیاری اور مضرِ صحت خوراک کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل جاری ہے اور عوام کی صحت سے کھیلنے والوں کو کسی صورت رعایت نہیں دی جائے گی۔
انہوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ جعلی مشروبات اور غیر معیاری خوراک تیار کرنے والے عناصر کی فوری نشاندہی کریں تاکہ بروقت کارروائی ممکن بنائی جا سکے۔
خیبرپختونخوا میں آج سے بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہونے کا امکان خیبرپختونخوا کے مختلف…
پشاور بورڈ کا بڑا اعلان، 7سے 10اکتوبر کے ایس ایس سی پرچے ملتوی پشاور:بورڈ آف…
پشاور میں مبینہ اغواء کا ڈرامہ رچانے والا نوجوان بحفاظت بازیاب پشاور: ورسک ڈویژن کے…
پشاور: خیبر ٹیچنگ ہسپتال میں پہلی روبوٹک گھٹنے کی تبدیلی کی سرجری پشاور: خیبر ٹیچنگ…
پشاور میں احتجاج کرنے والے یونیورسٹی طلباء پر سیکیورٹی گارڈز کی فائرنگ طلباء ہاسٹل میں…
مہنگائی نے پشاور کے گھرانوں کو قرض لینے پر مجبور کردیا، 89 فیصد خاندان مقروض پشاور (…