Peshawar: Food Safety Team raids, 1,500 kilograms of fake tea recovered
پشاورلائیو (رپورٹ) فوڈ سیفٹی ٹیم ٹاؤن 1 نے خفیہ اطلاع پر پھندو روڈ پر واقع ایک گھر میں کارروائی کرتے ہوئے جعلی چائے تیار کرنے والی فیکٹری کو بے نقاب کر دیا۔
چھاپے کے دوران 1500 کلوگرام جعلی چائے برآمد کر کے موقع پر ہی ضبط کر لی گئی۔
تحقیقات کے مطابق چائے چنے کے چھلکوں، کاسمیٹک رنگوں اور استعمال شدہ تیل سے تیار کی جا رہی تھی، جو انسانی صحت کے لیے نہایت مضر ہے۔
فوڈ سیفٹی حکام کے مطابق گھر کو گھریلو فیکٹری کے طور پر استعمال کیا جا رہا تھا جہاں ناقص اور خطرناک اشیاء سے چائے کی تیاری جاری تھی۔
حکام نے بتایا کہ مالکان کے خلاف فوڈ سیفٹی ایکٹ کے تحت قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے، اور ایسے مکروہ کاروبار میں ملوث عناصر کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔
فوڈ سیفٹی ٹیم نے عوام سے اپیل کی ہے کہ مشتبہ خوراک یا اشیائے خوردونوش کی اطلاع فوری طور پر حکام کو دیں تاکہ انسانی جانوں کو لاحق خطرات کا بروقت سدباب کیا جا سکے۔
خیبرپختونخوا میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر ڈی میرٹ پوائنٹ سسٹم نافذ کرنے کا…
پشاور کے نوجوان نے ولیمے میں یتیم بچوں، بزرگوں اور خصوصی افراد کو مدعو کرکے…
پشاور سمیت خیبرپختونخوا میں 24 گھنٹے بعد سی این جی اسٹیشنز دوبارہ کھل گئے پشاور:…
چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا پشاور میں ٹرائی سیریز کروانے کا اعلان پاکستان…
پشاور میں گیس بحران شدت اختیار کرگیا، بچے بغیر ناشتے سکول جانے پر مجبور پشاور…
خیبرپختونخوا کے 14شہروں میں الیکٹرک بس سروس کا منصوبہ، پہلے مرحلے میں 6 شہر شامل…