Categories: Latest News

پشاور: 30 کروڑ کے سٹریٹ لائٹس ٹینڈر میں بڑا گھپلا بےنقاب، کارروائی کامطالبہ

پشاور: 30 کروڑ کے سٹریٹ لائٹس ٹینڈر میں بڑا گھپلا بےنقاب، کارروائی کامطالبہ

ویب ڈیسک: صوبائی دارالحکومت پشاور میں‌ 30 کروڑ کے سٹریٹ لائٹس ٹینڈر میں بڑے گھپلے کا انکشاف، ٹینڈر منسوخی سمیت متعلقہ اہلکاروں کیخلاف تادیبی کارروواءی کی سفارش کی گئی ہے.
تفصیلات کے مطابق کیپٹل میٹروپولیٹن گورنمنٹ پشاور میں سٹریٹ لائٹس کی فراہمی اور نئی تنصیب سے متعلق 30کروڑ روپے کے ٹینڈر کے عمل میں سنگین نوعیت کی بے ضابطگیاں سامنے آئی ہیں، جس کے بعد انکوائری کمیٹی نے نہ صرف پورے عمل کو مشکوک قرار دیتے ہوئے موجودہ نیویٹیشن آف انویٹیشن ٹو ٹینڈر کو منسوخ کرنے کی سفارش کی ہے بلکہ متعلقہ اہلکاروں کے خلاف تادیبی کارروائی کی بھی تجویز دی ہے۔
رپورٹ کے مطابق ٹینڈر کے دوران ایسے سخت اور محدود تکنیکی معیار مقرر کیے گئے جن کے باعث حقیقی اور اہل بولی دہندگان کی بڑی تعداد مقابلے سے باہر ہوگئی، جس نے شفافیت اور مسابقتی عمل پر سنگین سوالات اٹھا دیے ہیں، انکوائری میں یہ بھی انکشاف ہوا کہ مجموعی طور پر 31 بولی دہندگان کو لازمی شرائط پوری نہ کرنے کی بنیاد پر نااہل قرار دیا گیا، جس کے نتیجے میں عملی طور پر صرف ایک ہی بولی دہندہ باقی رہ گیا، جو خلاف شرائط قرار دیا جا رہا ہے۔
رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ ٹینڈرنگ کے اس پورے عمل میں مجاز انجینئرنگ حکام کی موثر تکنیکی نگرانی موجود نہیں تھی، جس کے باعث تشخیص کے معیار اور فیصلوں کی شفافیت متاثر ہوئی، اسی طرح ریکارڈ کی ناقص دیکھ بھال اور دستاویزی شواہد کی عدم دستیابی کو بھی ایک بڑی انتظامی کمزوری اور قواعد کی خلاف ورزی قرار دیا گیا ہے۔
انکوائری کمیٹی نے یہ بھی نشاندہی کی کہ واحد اہل قرار دیے گئے بولی دہندہ کی جانب سے عدالت میں زیر سماعت مقدمے سے متعلق اہم معلومات کو چھپایا گیا جو نہ صرف شفافیت کے اصولوں کے منافی ہے بلکہ ممکنہ طور پر دھوکہ دہی کے زمرے میں بھی آتا ہے۔ ان تمام پہلووں کو مدنظر رکھتے ہوئے محکمہ لوکل گورنمنٹ کی جانب سے فیصلہ کیا گیا ہے کہ موجودہ ٹینڈرنگ عمل کو منسوخ کر کے نئے سرے سے شفاف اور قواعد کے مطابق ٹینڈر جاری کیا جائے گا تاکہ مقابلے کا مساوی موقع فراہم کیا جا سکے۔
کمیٹی نے سفارش کی ہے کہ پرکیورمنٹ کمیٹی کے ذمہ داران کے خلاف تحریری تنبیہ کی کارروائی عمل میں لائی جائے جبکہ خیبرپختونخوا کے ڈیلیگیشن آف فنانشل پاورز اور پرکیورمنٹ رولز پر سختی سے عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے، ساتھ ہی مستقبل میں تمام تکنیکی امور میں متعلقہ انجینئرنگ حکام کی لازمی شمولیت اور ایک مرکزی و معیاری ٹینڈرنگ نظام اپنانے کی بھی تجویز دی گئی ہے۔
حکام کے مطابق یہ اقدامات عوامی مفاد، شفافیت اور قانون کی بالادستی کو یقینی بنانے کے لیے ناگزیر ہیں، جبکہ لوکل کونسل بورڈ نے ڈائریکٹر جنرل مشرقی زون کو ہدایت کی ہے کہ وہ ایک ہفتے کے اندر اندر تعمیلی رپورٹ جمع کرائیں۔ یاد رہے کہ پشاور میں‌ 30 کروڑ کے سٹریٹ لائٹس ٹینڈر میں بڑے گھپلے کا انکشاف، ٹینڈر منسوخی سمیت متعلقہ اہلکاروں کیخلاف تادیبی کارروواءی کی سفارش کی گئی ہے.

Publisher 

Recent Posts

پشاور میں مبینہ اغواء کا ڈرامہ رچانے والا نوجوان بحفاظت بازیاب

پشاور میں مبینہ اغواء کا ڈرامہ رچانے والا نوجوان بحفاظت بازیاب پشاور: ورسک ڈویژن کے…

7 hours ago

پشاور: خیبر ٹیچنگ ہسپتال میں پہلی روبوٹک گھٹنے کی تبدیلی کی سرجری

پشاور: خیبر ٹیچنگ ہسپتال میں پہلی روبوٹک گھٹنے کی تبدیلی کی سرجری پشاور: خیبر ٹیچنگ…

2 days ago

پشاور میں احتجاج کرنے والے یونیورسٹی طلباء پر سیکیورٹی گارڈز کی فائرنگ

پشاور میں احتجاج کرنے والے یونیورسٹی طلباء پر سیکیورٹی گارڈز کی فائرنگ طلباء ہاسٹل میں…

3 days ago

مہنگائی نے پشاور کے گھرانوں کو قرض لینے پر مجبور کردیا، 89 فیصد خاندان مقروض

مہنگائی نے پشاور کے گھرانوں کو قرض لینے پر مجبور کردیا، 89 فیصد خاندان مقروض پشاور (…

4 days ago

خیبرپختونخوا میں پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مشترکہ کارروائی، مولانا ادریس کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث دہشتگرد ہلاک

خیبرپختونخوا میں پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مشترکہ کارروائی، مولانا ادریس کی…

5 days ago

پشاور میں شادی کی تاریخ سے انکار پر فائرنگ، 22سالہ لڑکی جاں بحق

پشاور میں شادی کی تاریخ سے انکار پر فائرنگ، 22سالہ لڑکی جاں بحق پشاور:تھانہ پہاڑی…

5 days ago