Categories: Latest News

پشاور: مرغیوں کی ہڈیوں سے بنا 1600کلو قیمہ برآمد، ملزم گرفتار

ویب ڈیسک – 4 دسمبر 2023 : محکمہ خوراک کا مردہ مرغیوں کے کاروبار کرنے والوں پر چھاپے تیز، مردہ ہڈیوں سے تیار شدہ 1600 کلو قیمہ برآمد، ملزم گرفتار کر کے جیل بھیج دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق مردہ مرغیوں کی ہڈیوں سے تیار شدہ 1600کلو قیمہ محکمہ خوراک نے برآمد کر لیا اور اس دوران ملزم کو گرفتار کر کے جیل بھیج دیا گیا۔ اس کے علاوہ حکام کی ج انب سے قیمہ تلف کرنے کی یقین دہانی کرائی گئی۔ ذرائع کے مطابق محکمہ خوراک کے اعلیٰ حکام کو اطلاع ملی تھی کہ لاہور سے مردہ مرغیوں کی ہڈیوں سے تیار شدہ قیمہ پشاور منتقل کیا جا رہا ہے جس پر متعلقہ حکام کو ہدایات جاری کی گئیں۔ اس دوران راشننگ کنٹرولر پشاور جمشید آفریدی کی نگرانی میں اسسٹنٹ فوڈ کنٹرولرز تسبیح اللہ‘ کمال احمد اور فوڈ انسپیکٹر شاہ فہد نے موٹروے ٹول پلازہ کے قریب مقامی پولیس کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے سوزوکی روک کر مالک کو گرفتار کر کے سوزوکی سے 1600 کلو مضر صحت قیمہ قبضے میں لے لیا گیا۔ محکمہ خوراک نے واضح کیا کہ مردہ مرغیوں کی ہڈیوں سے تیار شدہ قیمہ کو کباب فروشوں‘ شادی ہالز اور تکہ فروشوں کو سپلائی کیا جاتا ہے۔ راشننگ فوڈ کنٹرولر پشاور جمشید آفریدی نے اس موقع پر کہا کہ شہریوں کو معیاری و مقررہ نرخوں پر اشیائے خوردونوش کی فراہمی یقینی بنانے کے لئے تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لا رہے ہیں، ان کے ساتھ کوئی نرمی نہیں برتی جائیگی اور ان سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائیگا۔

via: Mashriq Tv

Recent Posts

سمندر میں انٹرنیٹ کی اہم سب میرین کیبل میں خرابی، صارفین کو سست رفتار اور کنیکٹیوٹی مسائل کا خدشہ

سمندر میں انٹرنیٹ کی اہم سب میرین کیبل میں خرابی، صارفین کو سست رفتار اور…

26 minutes ago

خیبر پختونخوا میں ڈینگی وائرس کیسز کی تعداد 6 ہزار سے تجاوز کر گئی

خیبر پختونخوا میں ڈینگی وائرس کیسز کی تعداد 6 ہزار سے تجاوز کر گئی پشاور(…

2 hours ago

پشاور میں مبینہ جعلی میڈیکل کونسل پر ایف آئی اے کا چھاپہ، چیئرمین گرفتار

پشاور میں مبینہ جعلی میڈیکل کونسل پر ایف آئی اے کا چھاپہ، چیئرمین گرفتار پشاور:…

4 hours ago

پشاور میں خواتین کی شکایات پر فوری کارروائی، موقع پر ریلیف اور 4.2 ارب روپے کی جائیدادیں دلوانے کا انکشاف

پشاور میں خواتین کی شکایات پر فوری کارروائی، موقع پر ریلیف اور 4.2 ارب روپے…

5 hours ago

پشاور میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر جدید ترین ای چالان سسٹم متعارف

پشاور میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر جدید ترین ای چالان سسٹم متعارف خیبر…

17 hours ago

سال 2026 کے پہلے 10 ماہ میں بیرون ملک روزگار کے لیے پاکستانیوں کی روانگی میں نمایاں کمی

سال 2026 کے پہلے 10 ماہ میں بیرون ملک روزگار کے لیے پاکستانیوں کی روانگی…

2 days ago