Categories: Latest News

پشاور: خطرناک سنیچر اور موٹر سائِیکل لفٹر گروہ کا رکن گرفتار

ویب ڈیسک – : پشاور کے تھانہ فقیر آباد پولیس کی اہم کارروائی، خطرناک سنیچر اور موٹر سائِیکل لفٹر گروہ کا رکن گرفتار کرلیا۔
ذرائع کے مطابق فقیراباد پولیس شاہ نواز ٹاون کی حدود میں گشت پر تھی کہ مشکوک موٹرسائیکل سواروں کو رکنے کا اشارہ کیا۔
مسلح ملزمان نے گرفتاری سے بچنے کیلئے فائرنگ کی اور فرار ہونے لگے، اس دوران پولیس نے تعاقب کرتے ہوئے ایک کو گرفتار کر لیا جبکہ دوسرا مسلح موٹر سائیکل سوار فرار ہونے میں کامیاب رہا۔
ذرائع کے مطابق فقیرآباد  پولیس کے ہتھے چڑھنے والے مسلح موٹر سائیکل سوار کی شناخت فیصل ولد مراد خان سکنہ سکیم چوک بڈھ بیر سے ہوئی۔ یاد رہے کہ خطرناک سنیچر نے گرفتاری سے بچنے کیلئے اقدام خودکشی بھی کیا تھا۔
گرفتار ملزم کے قبضے سے چھینی گئی موٹرسائیکل، دو عدد مسروقہ موبائل فونز اور پستول برآمد کر لی گئی۔
پولیس ذرائع کے مطابق ابتدائی تفتیش کے دوران معلوم ہوا کہ خودکشی کرنے والا ملزم کا تعلق خطرناک سنیچر اور موٹرسائیکل لفٹر گروہ سے ہے۔
ملزم کے قبضے سے برآمد شدہ موٹرسائیکل بھی اسلحہ کی نوک پر چھینی گئی ہے جس کی ایف آئی آر تھانہ فقیر آباد میں درج ہے۔

via Mashirq Tv

Recent Posts

دن میں دھونی کا فین رات میں اسپائیڈر مین، پشاور سے منظم ڈکیت گروہ کا اہم ملزم گرفتار

دن میں دھونی کا فین رات میں اسپائیڈر مین، پشاور سے منظم ڈکیت گروہ کا…

24 hours ago

خیبرپختونخوا میں آج سے بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہونے کا امکان

خیبرپختونخوا میں آج سے بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہونے کا امکان خیبرپختونخوا کے مختلف…

2 days ago

پشاور بورڈ کا بڑا اعلان، 7سے 10اکتوبر کے ایس ایس سی پرچے ملتوی

پشاور بورڈ کا بڑا اعلان، 7سے 10اکتوبر کے ایس ایس سی پرچے ملتوی پشاور:بورڈ آف…

2 days ago

پشاور میں مبینہ اغواء کا ڈرامہ رچانے والا نوجوان بحفاظت بازیاب

پشاور میں مبینہ اغواء کا ڈرامہ رچانے والا نوجوان بحفاظت بازیاب پشاور: ورسک ڈویژن کے…

2 days ago

پشاور: خیبر ٹیچنگ ہسپتال میں پہلی روبوٹک گھٹنے کی تبدیلی کی سرجری

پشاور: خیبر ٹیچنگ ہسپتال میں پہلی روبوٹک گھٹنے کی تبدیلی کی سرجری پشاور: خیبر ٹیچنگ…

4 days ago

پشاور میں احتجاج کرنے والے یونیورسٹی طلباء پر سیکیورٹی گارڈز کی فائرنگ

پشاور میں احتجاج کرنے والے یونیورسٹی طلباء پر سیکیورٹی گارڈز کی فائرنگ طلباء ہاسٹل میں…

5 days ago