Categories: Latest News

پشاور: مطلوب سنیچر پولیس مقابلہ کےبعد گرفتار، ساتھی کا نام بھی اگل دیا

پشاور: مطلوب سنیچر پولیس مقابلہ کےبعد گرفتار، ساتھی کا نام بھی اگل دیا

ویب ڈیسک: تھانہ گلبہار پولیس نے ایک اہم کارروائی کے دوران مطلوب ملزم کو پولیس مقابلے کے بعد گرفتار کر لیا۔ کارروائی کے دوران ملزم سے چھینا گیا موبائل فون اور اسلحہ بھی برآمد کر لیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق، ایس ایچ او تھانہ گلبہار نعمان خان اور ان کی ٹیم ٹی ٹی سی روڈ پر گشت کے دوران موجود تھی کہ اس دوران مشکوک موٹر سائیکل سواروں کا گزر ہوا۔ پولیس نے انہیں رکنے کا اشارہ کیا، لیکن ملزمان نے فرار ہونے کی کوشش کی۔

فرار ہونے کے دوران ملزمان نے پولیس پر فائرنگ بھی کی، جس پر پولیس نے تعاقب کرتے ہوئے جوابی کارروائی کی۔ کراس فائرنگ کے دوران ایک ملزم زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔ گرفتار ملزم کی شناخت بلال ولد محمد عمر سکنہ گجر آباد سے ہوئی ہے۔ گرفتار ملزم کے قبضے سے چھینا گیا موبائل فون اور ایک عدد پستول بھی برآمد ہوا۔

ایس پی فقیرآباد خالد خان کے مطابق گرفتار ملزم بلال متعدد مقدمات میں تھانہ گلبہار اور تھانہ پہاڑی پورہ پولیس کو مطلوب تھا۔ دوران تفتیش زخمی ملزم نے فرار ہونے والے ساتھی کا نام بھی بتا دیا ہے، جس کی گرفتاری کے لئے پولیس کی جانب سے کوششیں جاری ہیں۔

پولیس کے مطابق، تھانہ گلبہار پولیس کی یہ کارروائی کامیاب رہی جس کے نتیجے میں ایک مطلوب ملزم کو گرفتار کر لیا گیا، جبکہ اس سے برآمد شدہ موبائل فون اور اسلحہ کو بھی ضبط کر لیا گیا ہے۔ فرار ہونے والے دوسرے ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

Recent Posts

خیبرپختونخوا میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر ڈی میرٹ پوائنٹ سسٹم نافذ کرنے کا فیصلہ

خیبرپختونخوا میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر ڈی میرٹ پوائنٹ سسٹم نافذ کرنے کا…

9 hours ago

پشاور کے نوجوان نے ولیمے میں یتیم بچوں، بزرگوں اور خصوصی افراد کو مدعو کرکے منفرد مثال قائم کردی

پشاور کے نوجوان نے ولیمے میں یتیم بچوں، بزرگوں اور خصوصی افراد کو مدعو کرکے…

20 hours ago

پشاور سمیت خیبرپختونخوا میں 24 گھنٹے بعد سی این جی اسٹیشنز دوبارہ کھل گئے

پشاور سمیت خیبرپختونخوا میں 24 گھنٹے بعد سی این جی اسٹیشنز دوبارہ کھل گئے پشاور:…

1 day ago

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا پشاور میں ٹرائی سیریز کروانے کا اعلان

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا پشاور میں ٹرائی سیریز کروانے کا اعلان پاکستان…

1 day ago

پشاور میں گیس بحران شدت اختیار کرگیا، بچے بغیر ناشتے سکول جانے پر مجبور

پشاور میں گیس بحران شدت اختیار کرگیا، بچے بغیر ناشتے سکول جانے پر مجبور پشاور…

2 days ago

خیبرپختونخوا کے 14شہروں میں الیکٹرک بس سروس کا منصوبہ، پہلے مرحلے میں 6 شہر شامل

خیبرپختونخوا کے 14شہروں میں الیکٹرک بس سروس کا منصوبہ، پہلے مرحلے میں 6 شہر شامل…

3 days ago