Categories: Latest News

پشاور: موبائل فون کے استعمال سے روکنے پر تہکال میں کم عمر طالبہ کی مبینہ خودکشی

پشاور: موبائل فون کے استعمال سے روکنے پر تہکال میں کم عمر طالبہ کی مبینہ خودکشی

پشاور کے علاقے تہکال کینال ٹاؤن میں 15 سالہ طالبہ نے مبینہ طور پر خود کو گولی مار کر خودکشی کر لی۔ واقعے کے بعد گھر سے لڑکی کی نعش برآمد ہوئی۔

تہکال پولیس کے مطابق مدعی سہیل خان نے بتایا کہ وہ گھر میں موجود تھا کہ اچانک فائرنگ کی آواز سنی۔ وہ فوری طور پر کمرے میں گیا تو اپنی بہن کو خون میں پڑا ہوا پایا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ متوفیہ کی شناخت 15 سالہ مسماۃ (ن) دختر حمداس خان کے نام سے ہوئی ہے۔ ابتدائی معلومات کے مطابق وہ حال ہی میں دسویں جماعت کا امتحان دے چکی تھی اور اپنی بڑی بہن کا موبائل فون استعمال کرتی تھی۔

پولیس کے مطابق والدہ کی جانب سے موبائل فون کے استعمال سے منع کرنے  پر اس نے مبینہ طور پر خود کو گولی مار کر اپنی زندگی کا خاتمہ کیا۔

ذرائع کے مطابق اس سے قبل بھی مبینہ طور پر پسند کی شادی نہ ہونے پر وہ خودکشی کی کوشش کر چکی تھی۔

پولیس نے موقع سے پستول قبضے میں لے کر واقعے کی مختلف پہلوؤں سے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

Publisher 

Recent Posts

پشاور میں گیس بحران شدت اختیار کرگیا، بچے بغیر ناشتے سکول جانے پر مجبور

پشاور میں گیس بحران شدت اختیار کرگیا، بچے بغیر ناشتے سکول جانے پر مجبور پشاور…

13 hours ago

خیبرپختونخوا کے 14شہروں میں الیکٹرک بس سروس کا منصوبہ، پہلے مرحلے میں 6 شہر شامل

خیبرپختونخوا کے 14شہروں میں الیکٹرک بس سروس کا منصوبہ، پہلے مرحلے میں 6 شہر شامل…

1 day ago

پاکستان تاریخی سنگ میل سے چند روز کی دوری پر، پہلا خلا باز 25 نومبر کو خلا کیلئے روانہ ہوگا

پاکستان تاریخی سنگ میل سے چند روز کی دوری پر، پہلا خلا باز 25 نومبر…

2 days ago

سمندر میں انٹرنیٹ کی اہم سب میرین کیبل میں خرابی، صارفین کو سست رفتار اور کنیکٹیوٹی مسائل کا خدشہ

سمندر میں انٹرنیٹ کی اہم سب میرین کیبل میں خرابی، صارفین کو سست رفتار اور…

2 days ago

خیبر پختونخوا میں ڈینگی وائرس کیسز کی تعداد 6 ہزار سے تجاوز کر گئی

خیبر پختونخوا میں ڈینگی وائرس کیسز کی تعداد 6 ہزار سے تجاوز کر گئی پشاور(…

2 days ago

پشاور میں مبینہ جعلی میڈیکل کونسل پر ایف آئی اے کا چھاپہ، چیئرمین گرفتار

پشاور میں مبینہ جعلی میڈیکل کونسل پر ایف آئی اے کا چھاپہ، چیئرمین گرفتار پشاور:…

2 days ago