Categories: Latest News

خیبر گرلز میڈیکل کالج پشاور؛ ٹیلر ماسٹر کی بیٹی نے 17 گولڈ میڈل حاصل کرکے ریکارڈ قائم کر دیا

خیبر گرلز میڈیکل کالج پشاور؛ ٹیلر ماسٹر کی بیٹی نے 17 گولڈ میڈل حاصل کرکے ریکارڈ قائم کر دیا

خیبر گرلز میڈیکل کالج پشاور کی ہونہار طالبات نے تعلیمی میدان میں شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے ریکارڈ تعداد میں گولڈ میڈلز اپنے نام کر لیے۔ اس کامیابی پر تعلیمی حلقوں میں خوشی اور طالبات کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق طالبہ قندیل مرتضیٰ نے غیر معمولی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 17 گولڈ میڈلز حاصل کر کے ریکارڈ قائم کر دیا۔ جب ان کا نام پکارا گیا تو ہال تالیوں سے گونج اٹھا۔ تقریب کے دوران وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے بھی انہیں میڈلز پہنائے اور ان کی حوصلہ افزائی کی۔

قندیل مرتضیٰ کا تعلق ہری پور سے ہے اور وہ ٹیلر ماسٹر کی بیٹی ہیں۔ ان کے والد بھی اس موقع پر موجود تھے۔ ان کے مطابق خاندان میں تعلیم کا رجحان نمایاں ہے، کیونکہ ایک بیٹی ایف آئی اے میں گریڈ 17 کی افسر ہیں، ایک نے پی ایچ ڈی مکمل کر لی ہے اور ایک بیٹا انجینئرنگ کی ڈگری حاصل کر چکا ہے۔

اسی طرح طالبہ مقدس نے 10 گولڈ میڈلز جبکہ سبین نے 7 گولڈ میڈلز حاصل کیے۔

یہ کامیابیاں نہ صرف طالبات کی محنت، لگن اور قابلیت کا منہ بولتا ثبوت ہیں بلکہ دیگر طلبہ کے لیے بھی ایک روشن مثال اور حوصلہ افزائی کا ذریعہ ہیں۔

Recent Posts

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا پشاور میں ٹرائی سیریز کروانے کا اعلان

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا پشاور میں ٹرائی سیریز کروانے کا اعلان پاکستان…

2 hours ago

پشاور میں گیس بحران شدت اختیار کرگیا، بچے بغیر ناشتے سکول جانے پر مجبور

پشاور میں گیس بحران شدت اختیار کرگیا، بچے بغیر ناشتے سکول جانے پر مجبور پشاور…

16 hours ago

خیبرپختونخوا کے 14شہروں میں الیکٹرک بس سروس کا منصوبہ، پہلے مرحلے میں 6 شہر شامل

خیبرپختونخوا کے 14شہروں میں الیکٹرک بس سروس کا منصوبہ، پہلے مرحلے میں 6 شہر شامل…

1 day ago

پاکستان تاریخی سنگ میل سے چند روز کی دوری پر، پہلا خلا باز 25 نومبر کو خلا کیلئے روانہ ہوگا

پاکستان تاریخی سنگ میل سے چند روز کی دوری پر، پہلا خلا باز 25 نومبر…

2 days ago

سمندر میں انٹرنیٹ کی اہم سب میرین کیبل میں خرابی، صارفین کو سست رفتار اور کنیکٹیوٹی مسائل کا خدشہ

سمندر میں انٹرنیٹ کی اہم سب میرین کیبل میں خرابی، صارفین کو سست رفتار اور…

2 days ago

خیبر پختونخوا میں ڈینگی وائرس کیسز کی تعداد 6 ہزار سے تجاوز کر گئی

خیبر پختونخوا میں ڈینگی وائرس کیسز کی تعداد 6 ہزار سے تجاوز کر گئی پشاور(…

2 days ago