Categories: Latest News

پشاور مسجد دھماکہ: خودکش حملہ آور کے دو سہولت کار گرفتار

پشاور مسجد دھماکہ: خودکش حملہ آور کے دو سہولت کار گرفتار
گرفتار ملزمان میں سے ایک کا تعلق افغانستان سے ہے۔

پشاور: 16 مارچ 2023 (ویب ڈیسک) قانون نافذ کرنے والے اداروں نے رواں سال جنوری میں پشاور پولیس لائنز کی مسجد میں خود کو دھماکے سے اڑانے والے خودکش بمبار کے دو مبینہ سہولت کاروں کو گرفتار کر لیا ہے۔

ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ گرفتار ملزم میں سے ایک کی شناخت ملک سعد کے نام سے ہوئی ہے جس کا تعلق افغانستان کے صوبہ ننگرہار سے ہے۔ جس وقت اسے گرفتار کیا گیا ملزم بیرون ملک فرار ہونے کی کوشش کر رہا تھا۔ اہلکاروں نے اس کا پاسپورٹ اور دیگر دستاویزات قبضے میں لے لیں۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ دوسرے مشتبہ شخص کا تعلق ضلع خیبر سے ہے جسے پشاور کے علاقے ہشت نگری سے گرفتار کیا گیا۔

30 جنوری کو ہونے والے خودکش دھماکے میں 90 سے زائد افراد، جن میں اکثریت پولیس اہلکاروں کی تھی، شہید اور 150 سے زائد زخمی ہوئے۔

via: Duniya News

Recent Posts

پشاور میں مبینہ اغواء کا ڈرامہ رچانے والا نوجوان بحفاظت بازیاب

پشاور میں مبینہ اغواء کا ڈرامہ رچانے والا نوجوان بحفاظت بازیاب پشاور: ورسک ڈویژن کے…

8 hours ago

پشاور: خیبر ٹیچنگ ہسپتال میں پہلی روبوٹک گھٹنے کی تبدیلی کی سرجری

پشاور: خیبر ٹیچنگ ہسپتال میں پہلی روبوٹک گھٹنے کی تبدیلی کی سرجری پشاور: خیبر ٹیچنگ…

2 days ago

پشاور میں احتجاج کرنے والے یونیورسٹی طلباء پر سیکیورٹی گارڈز کی فائرنگ

پشاور میں احتجاج کرنے والے یونیورسٹی طلباء پر سیکیورٹی گارڈز کی فائرنگ طلباء ہاسٹل میں…

3 days ago

مہنگائی نے پشاور کے گھرانوں کو قرض لینے پر مجبور کردیا، 89 فیصد خاندان مقروض

مہنگائی نے پشاور کے گھرانوں کو قرض لینے پر مجبور کردیا، 89 فیصد خاندان مقروض پشاور (…

4 days ago

خیبرپختونخوا میں پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مشترکہ کارروائی، مولانا ادریس کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث دہشتگرد ہلاک

خیبرپختونخوا میں پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مشترکہ کارروائی، مولانا ادریس کی…

5 days ago

پشاور میں شادی کی تاریخ سے انکار پر فائرنگ، 22سالہ لڑکی جاں بحق

پشاور میں شادی کی تاریخ سے انکار پر فائرنگ، 22سالہ لڑکی جاں بحق پشاور:تھانہ پہاڑی…

5 days ago