پشاور : (دنیا نیوز ) پشاور پولیس لائنز میں ہونے والے خود کش دھماکے سے متعلق اہم پیشرفت ، ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی شوکت عباس نے کہا ہے کہ پشاور پولیس لائنز میں خودکش حملے کی منصوبہ بندی افغانستان میں ہوئی ۔
پشاور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے آئی جی سی ٹی ڈی شوکت عباس نے بتایا کہ پولیس لائنز پر حملے کے ماسٹر مائنڈ اور ہینڈلر کو ٹریس کرلیا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ حملہ خودکش تھا یہ بات اب سائنسی تحقیق سے ثابت ہوچکی ہے، تین سو کیمروں کی فوٹیج کا جائزہ لیکر سراغ لگایا گیا ، ٹی ٹی پی جماعت الاحرار نے دھماکہ کیا اور پلاننگ افغانستان میں ہوئی ہے ۔
شوکت عباس نے کہا کہ ایک خودکش حملہ آور گرفتار ہے اگر پہلا ناکام ہوتا تو یہ دوسرا حملہ کیا جاتا ، خودکش حملہ آور کا نام امتیاز عرف تورا شپا ہے اس کا تعلق شوبکڑی سے ہے، امتیاز خان اور خودکش حملہ آور نے افغانستان کے ایک مرکز میں تربیت لی۔
انہوں نے کہا کہ خودکش حملہ آور کے ماسٹر مائنڈ کا نام غفار عرف سلمان ہے جو واقعے کے دن خودکش حملہ آور سے رابطے میں تھا۔
شوکت عباس نے کہا کہ خودکش حملہ آور کا تنظیمی نام قاری ہے اس کے سہولت کار کانام ابھی نہیں بتاسکتے ، ماسٹر مائنڈ اور ہینڈلر کی گرفتاری کے لئے کوششیں کی جارہی ہیں، دھماکے کے تمام کرداروں کو پکڑا جائے گا۔
واضح رہے کہ جنوری میں پشاور کی پولیس لائنز میں واقع مسجد میں ظہر کی نماز کے دوران خودکش دھماکے کے نتیجے میں پولیس اہلکاروں سمیت 90 سے زائد افراد شہید اور سیکڑوں زخمی ہوئے تھے۔
خیبرپختونخوا میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر ڈی میرٹ پوائنٹ سسٹم نافذ کرنے کا…
پشاور کے نوجوان نے ولیمے میں یتیم بچوں، بزرگوں اور خصوصی افراد کو مدعو کرکے…
پشاور سمیت خیبرپختونخوا میں 24 گھنٹے بعد سی این جی اسٹیشنز دوبارہ کھل گئے پشاور:…
چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا پشاور میں ٹرائی سیریز کروانے کا اعلان پاکستان…
پشاور میں گیس بحران شدت اختیار کرگیا، بچے بغیر ناشتے سکول جانے پر مجبور پشاور…
خیبرپختونخوا کے 14شہروں میں الیکٹرک بس سروس کا منصوبہ، پہلے مرحلے میں 6 شہر شامل…