پولیس لائنز بم دھماکے میں سی ٹی ڈی اور پولیس ٹیم کی جاری تحقیقات میں اہم پیشرفت ہوئی ہے جس میں حملہ آور کی رنگ روڈ پر اپنے سہولت کار کے ساتھ تصاویر سامنے آئی ہیں۔
پولیس کا بتانا ہے کہ خودکش حملہ آور کو سہولت کار نے رنگ روڈ پر پہنچنے میں مدد فراہم کی، حملہ آور رنگ روڈ کے راستے جی ٹی روڈ پر داخل ہوا اور موٹر سائیکل پر سہولت کار کے ساتھ رہا۔
پولیس کے مطابق حملہ آور اور سہولت کار جمیل چوک سے آگے رنگ روڈ پر ایک دوسرے سے الگ ہوگئے، سہولت کار موٹر سائیکل چلا رہا ہے جبکہ حملہ آور پیچھے بیٹھا ہے۔
30 جنوری کو پشاور پولیس لائنز کی مسجد میں دوران جماعت خودکش دھماکا ہوا تھا جس میں 100 سے زائد نمازی شہید اور 200 کے قریب زخمی ہوئے تھے۔ دھماکے کی ذمہ داری کالعد تحریک طالبان پاکستان نے قبول کی تھی۔
خیبرپختونخوا کے 14شہروں میں الیکٹرک بس سروس کا منصوبہ، پہلے مرحلے میں 6 شہر شامل…
پاکستان تاریخی سنگ میل سے چند روز کی دوری پر، پہلا خلا باز 25 نومبر…
سمندر میں انٹرنیٹ کی اہم سب میرین کیبل میں خرابی، صارفین کو سست رفتار اور…
خیبر پختونخوا میں ڈینگی وائرس کیسز کی تعداد 6 ہزار سے تجاوز کر گئی پشاور(…
پشاور میں مبینہ جعلی میڈیکل کونسل پر ایف آئی اے کا چھاپہ، چیئرمین گرفتار پشاور:…
پشاور میں خواتین کی شکایات پر فوری کارروائی، موقع پر ریلیف اور 4.2 ارب روپے…