ویب ڈیسک: صوبائِی دارالحکومت پشاور میں نامعلوم موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے ابابیل فورس کا اہلکار شہید جبکہ ایک اہلکار زخمی ہو گیا۔
ذرائع کے مطابق پشاور کے تھانہ پھندو کی حدود میں نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے پولیس کی ابابیل فورس پر فائرنگ کی۔
پولیس ذرائع کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ فائرنگ سے ابابیل فورس کا اہلکار شہید جبکہ فائرنگ سے ایک زخمی بھی ہوا۔
پولیس کا اس حوالے سے بتانا تھا کہ ابابیل سکواڈ کے اہلکاروں نے مشکوک موٹر سائیکل سواروں کو رکنے کا اشارہ کیا لیکن وہ نہ رکا۔ اس پر ابابیل فورس کے اہلکاروں نے ان کا تعاقب کیا جس پر انہوں نے فائرنگ کر دی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ نامعلوم موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے زخمی ہونے والے پولیس اہلکار کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
یاد رہے کہ دونوں اہلکار تھانہ گلبہار میں ڈیوٹی پر مامور تھے۔
پشاور میں مبینہ اغواء کا ڈرامہ رچانے والا نوجوان بحفاظت بازیاب پشاور: ورسک ڈویژن کے…
پشاور: خیبر ٹیچنگ ہسپتال میں پہلی روبوٹک گھٹنے کی تبدیلی کی سرجری پشاور: خیبر ٹیچنگ…
پشاور میں احتجاج کرنے والے یونیورسٹی طلباء پر سیکیورٹی گارڈز کی فائرنگ طلباء ہاسٹل میں…
مہنگائی نے پشاور کے گھرانوں کو قرض لینے پر مجبور کردیا، 89 فیصد خاندان مقروض پشاور (…
خیبرپختونخوا میں پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مشترکہ کارروائی، مولانا ادریس کی…
پشاور میں شادی کی تاریخ سے انکار پر فائرنگ، 22سالہ لڑکی جاں بحق پشاور:تھانہ پہاڑی…