Peshawar, Ababil police officer committed suicide by firing inside his house
ویب ڈیسک: پشاور کے پولیس سٹیشن غربی میں تعینات ابابیل پولیس کے اہلکار نے اپنے گھر میں فائرنگ کرکے خودکشی کرلی ۔
پولیس ذرائع کے مطابق واقعہ تھانہ بھانہ ماڑی کی حدود چارخانہ روڈ پر پیش آیا جہاں ابابیل فورس کے منشی افتخار ولد عبدلحنان نے نامعلوم وجوہات کی بناء پر اپنے گھر کے اندر خود پر فائرنگ کرکے اپنی زندگی کا خاتمہ کردیا ۔
واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ڈی ایس پی یکہ توت سرکل توحید خان اور مقامی پولیس نے موقع پر پہنچ نعش کو پوسٹمارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کردیا ۔
تفتیشی افسران نے موقع پر پستول اور خول بھی اپنی تحویل میں لے کر اہم شواہد اکٹھے کرلئے ہیں۔
حکام کے مطابق واقعے کے اصل حقائق جانے کے لئے تفتیش شروع کردی گئی ہے ۔
via Mashirq Tv
پشاور میں مبینہ اغواء کا ڈرامہ رچانے والا نوجوان بحفاظت بازیاب پشاور: ورسک ڈویژن کے…
پشاور: خیبر ٹیچنگ ہسپتال میں پہلی روبوٹک گھٹنے کی تبدیلی کی سرجری پشاور: خیبر ٹیچنگ…
پشاور میں احتجاج کرنے والے یونیورسٹی طلباء پر سیکیورٹی گارڈز کی فائرنگ طلباء ہاسٹل میں…
مہنگائی نے پشاور کے گھرانوں کو قرض لینے پر مجبور کردیا، 89 فیصد خاندان مقروض پشاور (…
خیبرپختونخوا میں پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مشترکہ کارروائی، مولانا ادریس کی…
پشاور میں شادی کی تاریخ سے انکار پر فائرنگ، 22سالہ لڑکی جاں بحق پشاور:تھانہ پہاڑی…