Peshawar: Operations against street crime intensified, 4 more robbers arrested in injured condition
ویب ڈیسک: پشاور میں سٹریٹ کرائمز کیخلاف کارروائیاں تیز کر دی گئیں، جس کے تحت مزید4 رہزن زخمی حالت میں گرفتار کر لئے گئے۔
تفصیلات کے مطابق پشاور میں راہزنی سمیت سٹریٹ کرائمز میں ملوث افراد کے خلاف کریک ڈاون تیز کردیا گیا، اور مزید 4راہزن پولیس مقابلوں میں زخمی ہوگئے، گزشتہ ایک سال میں پولیس مقابلوں میں 260سے زائد راہزن زخمی جبکہ 7ہلاک ہوچکے ہیں ۔
ایس ایس پی آپریشنز مسعود احمد کی نگرانی میں سٹریٹ کرائمز کے خلاف کارروائیوں کے دوران پہاڑی پورہ پولیس نے متعدد مقدمات میں مطلوب خطرناک سنیچرز کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا، جن کی شناخت عثمان عرف پچاسے سکنہ دیر کالونی اور ایوب حسین سے ہوئی ہے جن کے خلاف تھانہ رحمان بابا ، آغا میر جانی شاہ،بھانہ ماڑی ، چمکنی ،کوتوالی ، شاہ قبول،انقلاب، اور پہاڑی پورہ میں ڈکیتی، راہزنی ، پولیس پر حملے ، چوری و منشیات وغیرہ کے 16مقدمات درج ہیں۔
گرفتار ملزم سے اسلحہ و موٹر سائیکل برآمدکرلیا گیا ۔ تھانہ داؤدزئی پولیس نے بھی راہزنی اور دیگر جرائم میں ملوث عاشق اور شعیب عرف جج کو مقابلے کے بعد زخمی حالت میں گرفتار کرلیا، جنہوں نے ناکہ بندی پر موجود پولیس پر فائرنگ کی تھی۔ ملزمان سے 1لاکھ 50 ہزار روپے ،موٹرسائیکل و اسلحہ برآمدکرلیا گیا جن کے خلاف تھانہ داودزئی میں دومقدمات درج ہیں۔ یاد رہے پشاور میں سٹریٹ کرائمز کیخلاف کارروائیاں تیز کر دی گئیں، جس کے تحت مزید4 رہزن زخمی حالت میں گرفتار کر لئے گئے۔
خیبرپختونخوا میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر ڈی میرٹ پوائنٹ سسٹم نافذ کرنے کا…
پشاور کے نوجوان نے ولیمے میں یتیم بچوں، بزرگوں اور خصوصی افراد کو مدعو کرکے…
پشاور سمیت خیبرپختونخوا میں 24 گھنٹے بعد سی این جی اسٹیشنز دوبارہ کھل گئے پشاور:…
چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا پشاور میں ٹرائی سیریز کروانے کا اعلان پاکستان…
پشاور میں گیس بحران شدت اختیار کرگیا، بچے بغیر ناشتے سکول جانے پر مجبور پشاور…
خیبرپختونخوا کے 14شہروں میں الیکٹرک بس سروس کا منصوبہ، پہلے مرحلے میں 6 شہر شامل…