Peshawar: Police Head Constable Hamza martyred in firing after kidnapping
پشاور: تھانہ متنی کی حدود ادیزئی خوڑ کے علاقے میں افسوسناک واقعہ پیش آیا، جہاں نامعلوم افراد نے ایک پولیس اہلکار کو اغوا کے بعد فائرنگ کرکے شہید کر دیا۔
پولیس کے مطابق شہید اہلکار کی شناخت ہیڈ کانسٹیبل حمزہ ولد سید فاروق شاہ سکنہ پاسنی کے نام سے ہوئی ہے، جو تھانہ ہشت نگری میں تعینات تھے۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق نامعلوم افراد نے رات کے وقت ہیڈ کانسٹیبل حمزہ کو ان کے گھر سے اغوا کیا۔ بعد ازاں اطلاع ملی کہ ملزمان نے انہیں تھانہ متنی کی حدود ادیزئی خوڑ کے علاقے میں فائرنگ کرکے شہید کر دیا۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور علاقے کو گھیرے میں لے کر شواہد اکٹھے کرنے کا عمل شروع کر دیا۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کی ہر پہلو سے تفتیش جاری ہے جبکہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے سرچ اور انٹیلی جنس بنیادوں پر کارروائیاں شروع کر دی گئی ہیں۔
دوسری جانب شہید پولیس اہلکار حمزہ کی نمازِ جنازہ پولیس لائن پشاور میں سرکاری اعزاز کے ساتھ ادا کی گئی۔ نمازِ جنازہ میں آئی جی خیبر پختونخوا پولیس، سی سی پی او پشاور، پاک آرمی کے افسران، پولیس حکام، اہلکاروں اور شہید کے لواحقین نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
اس موقع پر شہید کو سلامی پیش کی گئی جبکہ ان کے درجاتِ بلندی اور اہل خانہ کے لیے صبر جمیل کی دعا بھی کی گئی۔
خیبرپختونخوا میں آج سے بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہونے کا امکان خیبرپختونخوا کے مختلف…
پشاور بورڈ کا بڑا اعلان، 7سے 10اکتوبر کے ایس ایس سی پرچے ملتوی پشاور:بورڈ آف…
پشاور میں مبینہ اغواء کا ڈرامہ رچانے والا نوجوان بحفاظت بازیاب پشاور: ورسک ڈویژن کے…
پشاور: خیبر ٹیچنگ ہسپتال میں پہلی روبوٹک گھٹنے کی تبدیلی کی سرجری پشاور: خیبر ٹیچنگ…
پشاور میں احتجاج کرنے والے یونیورسٹی طلباء پر سیکیورٹی گارڈز کی فائرنگ طلباء ہاسٹل میں…
مہنگائی نے پشاور کے گھرانوں کو قرض لینے پر مجبور کردیا، 89 فیصد خاندان مقروض پشاور (…