Peshawar: Poor planning by traffic police, Kabutar Chowk closed unnecessarily
پشاور کے مصروف علاقے دلہ زاک روڈ پر شدید ٹریفک جام اس وقت دیکھنے میں آیا جب ٹریفک پولیس کی جانب سے رِنگ روڈ کبوتر چوک کو بلاوجہ دونوں اطراف سے بند کر دیا گیا۔ اس اچانک بندش کے باعث دلہ زاک روڈ اور ملحقہ علاقوں میں طویل رش لگ گیا اور صورتحال مزید خراب ہو گئی۔
ٹریفک پولیس اہلکاروں کا کہنا ہے کہ یہ اقدام ٹریفک مسائل پر قابو پانے کیلئے کیا گیا، تاہم عملی طور پر اس کے الٹ نتائج سامنے آئے۔ صبح کے اوقات میں ڈیوٹی اور کام پر جانے والے شہریوں کے ساتھ ساتھ اسکول جانے والے بچے بھی ٹریفک میں پھنس کر رہ گئے۔
ناقص ٹریفک منصوبہ بندی کے باعث شہریوں کو ایک گھنٹے سے زائد وقت سڑکوں پر گزارنا پڑا۔ رش میں سینکڑوں گاڑیاں پھنسی رہیں، جن میں اسکول وینز، نجی گاڑیاں اور عوامی ٹرانسپورٹ شامل تھیں، جس سے معمولاتِ زندگی بری طرح متاثر ہوئے۔
عوام نے کبوتر چوک کی بندش پر شدید غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے ٹریفک پولیس کے اعلی حکام، ڈپٹی کمشنر پشاور، چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا اور صوبائی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ رِنگ روڈ کبوتر چوک کو فوری طور پر کھولا جائے اور شہریوں کو اس اذیت سے نجات دلائی جائے۔
شہریوں کا کہنا ہے کہ اگر بروقت اور مؤثر اقدامات نہ کیے گئے تو ٹریفک مسائل مزید سنگین ہو سکتے ہیں۔ انتظامیہ سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ عوامی مشکلات کو مدنظر رکھتے ہوئے بہتر اور عملی فیصلے کیے جائیں۔
پشاور: ممتاز صحافی سید سلطان شاہ میڈیا لیگ کے دوران دل کا دورہ پڑنے سے…
حکومت کا پشاور کے عمران خان کرکٹ اسٹیڈیم کا نام تبدیل کرنے کا فیصلہ اسٹیڈیم…
خیبرپختونخوا میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر ڈی میرٹ پوائنٹ سسٹم نافذ کرنے کا…
پشاور کے نوجوان نے ولیمے میں یتیم بچوں، بزرگوں اور خصوصی افراد کو مدعو کرکے…
پشاور سمیت خیبرپختونخوا میں 24 گھنٹے بعد سی این جی اسٹیشنز دوبارہ کھل گئے پشاور:…
چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا پشاور میں ٹرائی سیریز کروانے کا اعلان پاکستان…