Second Ring Road project in Peshawar, cost expected to reach Rs60 billion
ویب ڈیسک: شہر میں ٹریفک کے نظام کو بہتر بنانے اور شہری سہولیات میں اضافے کیلئے رنگ روڈ پشاور پر چار انڈر پاس اور ایک فلائی اوور کی منظوری دیدی گئی ہے، ان کی تعمیر کیلئے ٹھیکہ داروں سے درخواستیں طلب کی گئی ہیں۔
دستاویزات کے مطابق پشاور ڈویلپمنٹ اتھارٹی (پی ڈی اے) کے تحت رنگ روڈ کے چار اہم مقامات پر انڈر پاس اور ایک مقام پر فلائی اوور تعمیر کیاجائیگا جس میں فلائی اوورز اور ٹریفک مینجمنٹ کے منصوبے شامل ہیں۔
پی ڈی اے ٹول پلازہ حیات آباد کے مقام پر انڈر پاس منصوبے کیلئے ایک ارب 68 کروڑ روپے، پشتخرہ چوک انڈر پاس کیلئے ایک ارب 90 کروڑ روپے جبکہ ہزارخوانی چوک فلائی اوور کیلئے ایک ارب 26 کروڑ روپے مختص کیے گئے ہیں۔
اسی طرح جمیل چوک انڈر پاس منصوبے کی لاگت 2 ارب 28 کروڑ روپے جبکہ دلہ زاک چوک انڈر پاس کیلئے ایک ارب 75 کروڑ روپے کا تخمینہ لگایا گیا ہے، حکام کا کہنا ہے کہ ان منصوبوں کی تکمیل سے نہ صرف ٹریفک کے مسائل میں نمایاں کمی آئے گی بلکہ شہریوں کو بہتر سفری سہولیات بھی میسر آئیں گی۔
منصوبوں کیلئے ٹھیکہ داروں سے بولیاں طلب کر لی گئی ہیں اور شفاف عمل کے ذریعے جلد از جلد کام کا آغاز متوقع ہے۔
خیبرپختونخوا میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر ڈی میرٹ پوائنٹ سسٹم نافذ کرنے کا…
پشاور کے نوجوان نے ولیمے میں یتیم بچوں، بزرگوں اور خصوصی افراد کو مدعو کرکے…
پشاور سمیت خیبرپختونخوا میں 24 گھنٹے بعد سی این جی اسٹیشنز دوبارہ کھل گئے پشاور:…
چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا پشاور میں ٹرائی سیریز کروانے کا اعلان پاکستان…
پشاور میں گیس بحران شدت اختیار کرگیا، بچے بغیر ناشتے سکول جانے پر مجبور پشاور…
خیبرپختونخوا کے 14شہروں میں الیکٹرک بس سروس کا منصوبہ، پہلے مرحلے میں 6 شہر شامل…