Peshawar: Terrible traffic accident near bypass, three people killed, four seriously injured
پشاور (نمائندہ خصوصی) — پشاور کے علاقے متنی بائی پاس کے قریب ایک خوفناک ٹریفک حادثہ پیش آیا، جہاں ڈمپر کے بریک فیل ہونے کے باعث دو موٹر سائیکلوں اور ایک رکشے کو کچل دیا گیا۔
حادثے کے نتیجے میں تین افراد موقع پر جاں بحق جبکہ چار افراد شدید زخمی ہو گئے۔ جاں بحق ہونے والوں میں افضال (36 سال)، اجمل (38 سال) اور ایک نامعلوم شخص شامل ہیں۔ زخمیوں کی شناخت میر بادشاہ (45 سال)، محمد یاسین (27 سال)، فہیم (32 سال) اور مسماۃ ل (23 سال) کے ناموں سے ہوئی ہے۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کنٹرول روم نے فوری طور پر میڈیکل ٹیمیں اور ایمبولینسز جائے حادثہ کی جانب روانہ کیں۔ ریسکیو اہلکاروں نے زخمیوں کو موقع پر ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد انہیں لیڈی ریڈنگ اسپتال منتقل کر دیا۔
ریسکیو 1122 پشاور کے مطابق حادثہ ڈمپر کے بریک فیل ہونے کے باعث پیش آیا، تاہم بروقت کارروائی کے نتیجے میں مزید جانی نقصان سے بچاؤ ممکن ہوا۔
میڈیا کوآرڈینیٹر محمد زین العابدین کے مطابق، ریسکیو 1122 کی ٹیمیں ہمہ وقت الرٹ ہیں اور کسی بھی ہنگامی صورتحال میں شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کے لیے فوری کارروائی کو یقینی بناتی ہیں۔
خیبرپختونخوا میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر ڈی میرٹ پوائنٹ سسٹم نافذ کرنے کا…
پشاور کے نوجوان نے ولیمے میں یتیم بچوں، بزرگوں اور خصوصی افراد کو مدعو کرکے…
پشاور سمیت خیبرپختونخوا میں 24 گھنٹے بعد سی این جی اسٹیشنز دوبارہ کھل گئے پشاور:…
چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا پشاور میں ٹرائی سیریز کروانے کا اعلان پاکستان…
پشاور میں گیس بحران شدت اختیار کرگیا، بچے بغیر ناشتے سکول جانے پر مجبور پشاور…
خیبرپختونخوا کے 14شہروں میں الیکٹرک بس سروس کا منصوبہ، پہلے مرحلے میں 6 شہر شامل…