Peshawar: Terrible traffic accident on Ring Road, one dead, four injured
پشاور (نامہ نگار) — لنڈی ارباب رنگ روڈ کے مقام پر ایک موٹر کار حادثے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ چار افراد زخمی ہو گئے۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کنٹرول روم نے فوری کارروائی کرتے ہوئے میڈیکل ٹیم اور ایمبولینس جائے وقوعہ کی جانب روانہ کر دی۔
حادثے میں زخمی ہونے والوں میں محمد عمر (20 سال)، احمد عمر (18 سال)، فرہان عمر (22 سال) اور یوسف عمر (20 سال) شامل ہیں، جبکہ ارسلان عمر (33 سال) موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا۔
ریسکیو 1122 کی میڈیکل ٹیموں نے موقع پر تمام زخمیوں اور جاں بحق شخص کو فرسٹ ایڈ فراہم کرنے کے بعد انہیں لیڈی ریڈنگ اسپتال منتقل کر دیا۔
ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر غیور مشتاق خان کے مطابق، ریسکیو 1122 کی ٹیمیں کسی بھی ہنگامی صورتحال میں شہریوں کی مدد کے لیے ہمہ وقت تیار ہیں، اور حادثات کے دوران بروقت امدادی کارروائی ان کا اولین فریضہ ہے۔
دن میں دھونی کا فین رات میں اسپائیڈر مین، پشاور سے منظم ڈکیت گروہ کا…
خیبرپختونخوا میں آج سے بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہونے کا امکان خیبرپختونخوا کے مختلف…
پشاور بورڈ کا بڑا اعلان، 7سے 10اکتوبر کے ایس ایس سی پرچے ملتوی پشاور:بورڈ آف…
پشاور میں مبینہ اغواء کا ڈرامہ رچانے والا نوجوان بحفاظت بازیاب پشاور: ورسک ڈویژن کے…
پشاور: خیبر ٹیچنگ ہسپتال میں پہلی روبوٹک گھٹنے کی تبدیلی کی سرجری پشاور: خیبر ٹیچنگ…
پشاور میں احتجاج کرنے والے یونیورسٹی طلباء پر سیکیورٹی گارڈز کی فائرنگ طلباء ہاسٹل میں…