Categories: Latest News

پشاور: کوہاٹ روڈ پر ٹریفک حادثہ، 6 افراد زخمی

ریسکیو 1122 پشاور: کوہاٹ روڈ پر ٹریفک حادثہ، 6 افراد زخمی

پشاور: کوہاٹ روڈ کے قریب سیفن نہر کگہ والہ پر ایک فلائنگ کوچ کے سڑک کنارے گرنے کے باعث ٹریفک حادثہ پیش آیا، جس میں 6 افراد زخمی ہو گئے۔ زخمیوں میں 2 بچے، 3 خواتین، اور ایک مرد شامل ہیں۔

ریسکیو 1122 کنٹرول روم کو حادثے کی اطلاع ملتے ہی تین ایمبولینسز، ایک ریکوری وہیکل اور میڈیکل ٹیم جائے وقوعہ پر پہنچ گئی۔ ریسکیو اہلکاروں نے زخمیوں کو فوری نکال کر ابتدائی طبی امداد فراہم کی۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق تین زخمیوں کو جائے حادثہ پر طبی امداد دی گئی، جبکہ تین شدید زخمیوں کو لیڈی ریڈنگ اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ اسپتال انتظامیہ کے مطابق تمام زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

زخمیوں کے نام

موسیٰ (عمر 5 سال)

لائبہ (عمر 8 سال)

ایمان (عمر 17 سال)

مسماۃ (ر) (عمر 28 سال)

مسماۃ (س) (عمر 20 سال)

ریسکیو حکام نے حادثے کے دوران فوری کارروائی کر کے جانی نقصان سے بچایا اور متاثرین کو بروقت طبی امداد فراہم کی۔

Recent Posts

دن میں دھونی کا فین رات میں اسپائیڈر مین، پشاور سے منظم ڈکیت گروہ کا اہم ملزم گرفتار

دن میں دھونی کا فین رات میں اسپائیڈر مین، پشاور سے منظم ڈکیت گروہ کا…

23 hours ago

خیبرپختونخوا میں آج سے بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہونے کا امکان

خیبرپختونخوا میں آج سے بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہونے کا امکان خیبرپختونخوا کے مختلف…

2 days ago

پشاور بورڈ کا بڑا اعلان، 7سے 10اکتوبر کے ایس ایس سی پرچے ملتوی

پشاور بورڈ کا بڑا اعلان، 7سے 10اکتوبر کے ایس ایس سی پرچے ملتوی پشاور:بورڈ آف…

2 days ago

پشاور میں مبینہ اغواء کا ڈرامہ رچانے والا نوجوان بحفاظت بازیاب

پشاور میں مبینہ اغواء کا ڈرامہ رچانے والا نوجوان بحفاظت بازیاب پشاور: ورسک ڈویژن کے…

2 days ago

پشاور: خیبر ٹیچنگ ہسپتال میں پہلی روبوٹک گھٹنے کی تبدیلی کی سرجری

پشاور: خیبر ٹیچنگ ہسپتال میں پہلی روبوٹک گھٹنے کی تبدیلی کی سرجری پشاور: خیبر ٹیچنگ…

4 days ago

پشاور میں احتجاج کرنے والے یونیورسٹی طلباء پر سیکیورٹی گارڈز کی فائرنگ

پشاور میں احتجاج کرنے والے یونیورسٹی طلباء پر سیکیورٹی گارڈز کی فائرنگ طلباء ہاسٹل میں…

5 days ago