Peshawar: The leader of a group involved in the illegal kidney transplant business has been arrested
ابوبکرصدیق (جیونیوز): پشاور میں وفاقی تحقیقاتی ادارے( ایف آئی اے) نے گردوں کی غیر قانونی پیوندکاری کے دھندے میں ملوث گروہ کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے گروہ کا سرغنہ گرفتار کرلیا۔
ایف آئی اے کے مطابق کوہاٹ روڈ پر کارروائی کے دوران گردوں کی غیر قانونی پیوندکاری میں ملوث گروہ کا سرغنہ گرفتار کیا گیا۔
ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ ملزم شعیب میڈیکل ٹیکنیشن ہے اور خود کو ڈاکٹر ظاہر کرتا تھا ، ابتدائی تفتیشن کے مطابق مکروہ دھندے میں متعدد ڈاکٹرز بھی ملوث ہیں۔
ایف آئی اے کے مطابق ملزمان پرائیوٹ اسپتالوں میں گردوں کی غیر قانونی پیوندکاری کرتے تھے، ملزم کے موبائل فون سے ڈونرز کے حوالے سے بھی اہم معلومات حاصل کر لی گئیں۔
ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم سے تفتیش کر کے ساتھیوں اور سہولت کاروں کو بھی گرفتار کیا جائے گا۔
دن میں دھونی کا فین رات میں اسپائیڈر مین، پشاور سے منظم ڈکیت گروہ کا…
خیبرپختونخوا میں آج سے بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہونے کا امکان خیبرپختونخوا کے مختلف…
پشاور بورڈ کا بڑا اعلان، 7سے 10اکتوبر کے ایس ایس سی پرچے ملتوی پشاور:بورڈ آف…
پشاور میں مبینہ اغواء کا ڈرامہ رچانے والا نوجوان بحفاظت بازیاب پشاور: ورسک ڈویژن کے…
پشاور: خیبر ٹیچنگ ہسپتال میں پہلی روبوٹک گھٹنے کی تبدیلی کی سرجری پشاور: خیبر ٹیچنگ…
پشاور میں احتجاج کرنے والے یونیورسٹی طلباء پر سیکیورٹی گارڈز کی فائرنگ طلباء ہاسٹل میں…