Categories: Latest News

پشاور؛6 بہنوں کا اکلوتا بھائی ، بہن کی رخصتی کے روز بیدردی سے قتل

پشاور؛6 بہنوں کا اکلوتا بھائی ، بہن کی رخصتی کے روز بیدردی سے قتل

 پشاور- احتشام خان: پشاورکے علاقے مچنی گیٹ میں 6بہنوں کے اکلوتے بھائی کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا جس کی نعش کھیتوں سے برآمد کرلی گئی، مقتول کی بہن کی اسی روز رخصتی ہوئی تھی۔ 

گزشتہ روز تھانہ مچنی گیٹ پولیس کو رپورٹ درج کراتے ہوئے مسماۃ آمنہ بی بی بیوہ محمد اسلام ساکن فقیرکلے نے بتایا کہ اس کا 25سالہ بیٹا وقاص ولد محمد اسلام کسی کام سے گھر سے موٹرسائیکل پر سوار ہوکر نکلا اور واپس نہیں لوٹا۔

وہ اس کی معلومات کررہے تھے کہ اطلاع ملی کہ وقاص کو نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے قتل کردیا ہے جس کی نعش تیرائی پایان کے علاقے میں ملی۔ انہوں نے بتایا کہ ان کی کسی کے ساتھ کوئی دشمنی نہیں ہے۔

بتایاجارہا ہے کہ مقتول 6بہنوں کا اکلوتا بھائی تھا جس کی ایک بہن کی رخصتی ہوئی اور اسی روز نامعلوم افراد نے اسے قتل کردیا جس پر پورا علاقہ سوگوار ہے۔

پولیس نے پوسٹمارٹم رپورٹ کے بعد نعش ورثا کے حوالے کردی جبکہ واقعے کی تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

مقتول وقاص کی والدہ نےچیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ سے  بیٹے کے قاتلوں کی  جلد از جلد گرفتاری کی اپیل کی ہے۔

via: Express News

Recent Posts

دن میں دھونی کا فین رات میں اسپائیڈر مین، پشاور سے منظم ڈکیت گروہ کا اہم ملزم گرفتار

دن میں دھونی کا فین رات میں اسپائیڈر مین، پشاور سے منظم ڈکیت گروہ کا…

23 hours ago

خیبرپختونخوا میں آج سے بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہونے کا امکان

خیبرپختونخوا میں آج سے بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہونے کا امکان خیبرپختونخوا کے مختلف…

2 days ago

پشاور بورڈ کا بڑا اعلان، 7سے 10اکتوبر کے ایس ایس سی پرچے ملتوی

پشاور بورڈ کا بڑا اعلان، 7سے 10اکتوبر کے ایس ایس سی پرچے ملتوی پشاور:بورڈ آف…

2 days ago

پشاور میں مبینہ اغواء کا ڈرامہ رچانے والا نوجوان بحفاظت بازیاب

پشاور میں مبینہ اغواء کا ڈرامہ رچانے والا نوجوان بحفاظت بازیاب پشاور: ورسک ڈویژن کے…

2 days ago

پشاور: خیبر ٹیچنگ ہسپتال میں پہلی روبوٹک گھٹنے کی تبدیلی کی سرجری

پشاور: خیبر ٹیچنگ ہسپتال میں پہلی روبوٹک گھٹنے کی تبدیلی کی سرجری پشاور: خیبر ٹیچنگ…

4 days ago

پشاور میں احتجاج کرنے والے یونیورسٹی طلباء پر سیکیورٹی گارڈز کی فائرنگ

پشاور میں احتجاج کرنے والے یونیورسٹی طلباء پر سیکیورٹی گارڈز کی فائرنگ طلباء ہاسٹل میں…

5 days ago