پشاور: 5 مارچ 2023 – پشاور یونیورسٹی کا سیکیورٹی آفیسر گولی لگنے سے جاں بحق ہوگیا، ڈی ایس پی کیمپس فضل الربی نے واقعے کو حادثہ قرار دیا۔
انٹرنیشنل ہاسٹل ڈیوٹی پر موجود نجی سیکیورٹی کمپنی کے گارڈ مسعود نے گیٹ کھولتے ہوئے پستول سے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں نگراں زخمی ہوگیا جسے علاج کے لیے اسپتال لے جایا گیا تاہم وہ جانبر نہ ہوسکا۔
تاہم پولیس نے واقعے میں استعمال ہونے والا پستول قبضے میں لے لیا ہے جبکہ سیکیورٹی گارڈز فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ کیمپس تھانے کی حدود میں حالیہ دنوں میں یہ دوسرا واقعہ ہے۔
دو ہفتے قبل اسلامیہ کالج میں سیکیورٹی گارڈ کی فائرنگ سے شعبہ انگلش کا ایک لیکچرار بھی جاں بحق ہوگیا تھا جب کہ آج کیمپس سیکیورٹی چیف بھی فائرنگ کے تبادلے میں جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔
سوشل میڈیا پر صارفین صوبے کی سب سے بڑی یونیورسٹی میں روزانہ ہونے والے واقعات پر انتظامیہ کو تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں۔
پشاور: خیبر ٹیچنگ ہسپتال میں پہلی روبوٹک گھٹنے کی تبدیلی کی سرجری پشاور: خیبر ٹیچنگ…
پشاور میں احتجاج کرنے والے یونیورسٹی طلباء پر سیکیورٹی گارڈز کی فائرنگ طلباء ہاسٹل میں…
مہنگائی نے پشاور کے گھرانوں کو قرض لینے پر مجبور کردیا، 89 فیصد خاندان مقروض پشاور (…
خیبرپختونخوا میں پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مشترکہ کارروائی، مولانا ادریس کی…
پشاور میں شادی کی تاریخ سے انکار پر فائرنگ، 22سالہ لڑکی جاں بحق پشاور:تھانہ پہاڑی…
خیبرپختونخوا : بھانجےکی ٹک ٹاک ویڈیوز پر اعتراض، بھائی نے بہن اور بھانجی کو قتل…