Categories: Latest News

پشاور: سرکاری اسکول میں کمسن بہنوں پر تشدد، خاتون ٹیچر معطل

پشاور: سرکاری اسکول میں کمسن بہنوں پر تشدد، خاتون ٹیچر معطل

سلمان یوسفزئی: پشاور کے گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول کینٹ نمبر 1 میں خاتون استانی کی جانب سے دو کمسن بہنوں پر مبینہ تشدد کا واقعہ سامنے آنے کے بعد محکمہ تعلیم خیبر پختونخوا نے فوری کارروائی کرتے ہوئے متعلقہ ٹیچر کو معطل کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق دوسری جماعت کی طالبہ ماہ نور اور اس کی بہن پر ٹیچر نے پیپر فیس کے تنازعے پر مبینہ طور پر ڈنڈوں سے تشدد کیا۔ والد شہباز کے مطابق استانی نے طالبات سے 300 روپے پیپر فیس کا مطالبہ کیا، حالانکہ اصل فیس صرف 50 روپے تھی۔ والدین نے فیس جلد جمع کرانے کی یقین دہانی کرائی، لیکن اس کے باوجود دونوں بچیوں کو مبینہ طور پر مارا پیٹا گیا۔

تشدد کے نتیجے میں ماہ نور کے ہاتھ پر شدید چوٹ آئی اور اس کا ہاتھ ٹوٹ گیا، جبکہ دونوں بہنوں کے جسم پر مار پیٹ کے نشانات بھی موجود تھے۔ متاثرہ بچیوں کو فوری طور پر طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا۔

وزیر تعلیم خیبر پختونخوا فیصل ترکئی نے واقعے کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے کہا کہ کسی بھی طالب علم پر تشدد کرنے والے استاد کو ہرگز معاف نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے واضح کیا کہ اگر مذکورہ ٹیچر قصوروار پائی گئیں تو انہیں ملازمت سے برخاست کر دیا جائے گا۔

محکمہ تعلیم نے مس نسیم کو ابتدائی انکوائری مکمل ہونے تک معطل کرتے ہوئے واقعے کی مکمل تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔

Publisher 

Recent Posts

حکومت کا پشاور کے عمران خان کرکٹ اسٹیڈیم کا نام تبدیل کرنے کا فیصلہ

حکومت کا پشاور کے عمران خان کرکٹ اسٹیڈیم کا نام تبدیل کرنے کا فیصلہ اسٹیڈیم…

4 hours ago

خیبرپختونخوا میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر ڈی میرٹ پوائنٹ سسٹم نافذ کرنے کا فیصلہ

خیبرپختونخوا میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر ڈی میرٹ پوائنٹ سسٹم نافذ کرنے کا…

1 day ago

پشاور کے نوجوان نے ولیمے میں یتیم بچوں، بزرگوں اور خصوصی افراد کو مدعو کرکے منفرد مثال قائم کردی

پشاور کے نوجوان نے ولیمے میں یتیم بچوں، بزرگوں اور خصوصی افراد کو مدعو کرکے…

2 days ago

پشاور سمیت خیبرپختونخوا میں 24 گھنٹے بعد سی این جی اسٹیشنز دوبارہ کھل گئے

پشاور سمیت خیبرپختونخوا میں 24 گھنٹے بعد سی این جی اسٹیشنز دوبارہ کھل گئے پشاور:…

2 days ago

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا پشاور میں ٹرائی سیریز کروانے کا اعلان

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا پشاور میں ٹرائی سیریز کروانے کا اعلان پاکستان…

2 days ago

پشاور میں گیس بحران شدت اختیار کرگیا، بچے بغیر ناشتے سکول جانے پر مجبور

پشاور میں گیس بحران شدت اختیار کرگیا، بچے بغیر ناشتے سکول جانے پر مجبور پشاور…

3 days ago