Tourist season: Extension of Tourism Police contract under consideration, Umar Khan
پشاورلائیو (محمد سعد) خیبرپختونخوا ٹورازم پولیس کے کمانڈنٹ عمر خان نے کہا ہے کہ سیاحتی سیزن کی آمد کے پیش نظر ٹورازم پولیس کے اہلکاروں کے کنٹریکٹس میں توسیع زیر غور ہے اور جلد اس پر عمل درآمد کیا جائے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے خیبرپختونخوا کلچر اینڈ ٹورازم اتھارٹی کے کانفرنس روم میں ٹورازم پولیس کے اہلکاروں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔
عمر خان کا کہنا تھا کہ ٹورازم پولیس کے جوان صوبے کے مختلف سیاحتی مقامات پر احسن انداز میں ڈیوٹی سرانجام دے رہے ہیں، جن کی خدمات کو نہ صرف ملکی بلکہ غیر ملکی سیاحوں نے بھی سراہا ہے۔ انہوں نے اعلان کیا کہ پیٹرولنگ کے لیے ٹورازم پولیس کو فیول کلچر اینڈ ٹورازم اتھارٹی فراہم کرے گی، جب کہ کانسٹیبلان کو درپیش تمام مسائل کا جلد ازالہ کیا جائے گا۔
اس موقع پر ڈی ایس پی ٹورازم پولیس عصمت آراء، اسسٹنٹ ڈائریکٹر پولیس نعمان اللہ، ذیشان احمد، محمد شہزاد اور دیگر افسران بھی موجود تھے۔
عمر خان نے کہا کہ نیا سیاحتی سیزن شروع ہو چکا ہے، اس لیے ٹورازم پولیس کو ناران، سوات، چترال، کیلاش، نتھیاگلی سمیت تمام اہم سیاحتی مقامات پر اپنی موجودگی یقینی بنانا ہوگی۔ ٹورازم پولیس خیبرپختونخوا کا نمائندہ چہرہ ہے، اور ان کے مثبت کردار سے صوبے کا خوش آئند تاثر دنیا تک جائے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ سیاحتی سیزن کے دوران ٹریفک جام، سڑکوں کی بندش اور ہوٹل و ریسٹورنٹس پر رش جیسے مسائل بڑھ جاتے ہیں، جن کے حل میں ٹورازم پولیس کا کردار کلیدی ہے۔ پولیس کو سیاحوں کی رہنمائی اور مدد میں ہمیشہ پیش پیش رہنا ہوگا تاکہ وہ بغیر کسی خوف کے خیبرپختونخوا کے خوبصورت مقامات کی سیر کر سکیں۔
خیبرپختونخوا کے 14شہروں میں الیکٹرک بس سروس کا منصوبہ، پہلے مرحلے میں 6 شہر شامل…
پاکستان تاریخی سنگ میل سے چند روز کی دوری پر، پہلا خلا باز 25 نومبر…
سمندر میں انٹرنیٹ کی اہم سب میرین کیبل میں خرابی، صارفین کو سست رفتار اور…
خیبر پختونخوا میں ڈینگی وائرس کیسز کی تعداد 6 ہزار سے تجاوز کر گئی پشاور(…
پشاور میں مبینہ جعلی میڈیکل کونسل پر ایف آئی اے کا چھاپہ، چیئرمین گرفتار پشاور:…
پشاور میں خواتین کی شکایات پر فوری کارروائی، موقع پر ریلیف اور 4.2 ارب روپے…