Peshawar: Voting has been declared a sin, ban pamphlets have been distributed in Constituency NA-30
ویب ڈیسک: پشاور کے قومی اسمبلی حلقہ این اے 30 میں ووٹ ڈالنے کو گناہ قرار دیتے ہوئے پابندی سے متعلق پمفلٹ تقسیم کردیے گئے، پمفلٹس میں کہا گیا ہے کہ ووٹ کا استعمال شرعا ناجائز ہے۔
پملفٹ علاقہ سب ڈویژن حسن خیل میں تقسیم کیے گئے ہیں ، کالعدم تحریک طالبان کے عبدالرحیم گروپ کی جانب سے تقسیم کیےگئے ان پمفلٹس میں حلقہ این اے 30 میں ووٹ پر پابندی عائد کی گئی ہے۔
پمفلٹس کے متن میں ووٹ کا استعمال کا شرعا ناجائز قراردیتے ہوئے اسے جمہوریت و اسلام مخالف نظام قراردیا گیا ہے۔
پمفلٹس مین کہا گیا ہے کہ ووٹ عورت کو بھی حکمرانی کا حق دیتا ہے جو اسلام میں جائز نہیں۔ ووٹنگ میں مسلمانوں کی اجتماعیت تقسیم ہوتی ہے،اس لیے ووٹ ڈال کر اسلام کی نفاذ کی راہ میں تاخیر اور رکاوٹ کا سبب نہ بنیں۔
پمفلٹسد میں مزید کہا گیا ہے کہ ووٹ ڈالنا گناہ ہے لہذا اس گناہ سے بچنا چاہئیے۔
ذرایع کا کہنا ہے کہ اس گروپ نے گزشتہ سال پاک فوج پر بھی حملہ کیا تھا۔
ذرائر کا کہنا ہے کہ پمفلٹس تقسیم ہونے کے بعد اہل علاقہ میں خوف وہراس پایا جاتا ہے، کئی لوگوں نے پمفلٹس تقسیم کے باعث ووٹ دینے سے اجتناب کیا۔
مقامی افراد کے مطابق پمفلٹس عبدالرحیم نے خود تقسیم کیے۔
via: AAJ News
پشاور میں مبینہ اغواء کا ڈرامہ رچانے والا نوجوان بحفاظت بازیاب پشاور: ورسک ڈویژن کے…
پشاور: خیبر ٹیچنگ ہسپتال میں پہلی روبوٹک گھٹنے کی تبدیلی کی سرجری پشاور: خیبر ٹیچنگ…
پشاور میں احتجاج کرنے والے یونیورسٹی طلباء پر سیکیورٹی گارڈز کی فائرنگ طلباء ہاسٹل میں…
مہنگائی نے پشاور کے گھرانوں کو قرض لینے پر مجبور کردیا، 89 فیصد خاندان مقروض پشاور (…
خیبرپختونخوا میں پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مشترکہ کارروائی، مولانا ادریس کی…
پشاور میں شادی کی تاریخ سے انکار پر فائرنگ، 22سالہ لڑکی جاں بحق پشاور:تھانہ پہاڑی…