پشاور: افغان مہاجرین کی واپسی کے دوران بدسلوکی یا رشوت پر سخت کارروائی کا انتباہ

Peshawar: Warning of strict action against abuse or bribery during return of Afghan refugees

پشاور: افغان مہاجرین کی واپسی کے دوران بدسلوکی یا رشوت پر سخت کارروائی کا انتباہ

پشاور: حکام نے واضح ہدایت جاری کی ہے کہ افغان مہاجرین کی وطن واپسی کے عمل کے دوران اگر کوئی پولیس افسر یا اہلکار بدتمیزی، غیر اخلاقی رویے، رشوت لینے، غیر قانونی رقم وصول کرنے یا کسی بھی قسم کا مالی فائدہ حاصل کرنے میں ملوث پایا گیا تو اس کے خلاف سخت محکمانہ کارروائی کی جائے گی۔

حکام کے مطابق وطن واپسی کا عمل قانون کے مطابق، شفاف اور باوقار انداز میں مکمل کیا جائے گا، جبکہ تمام متعلقہ افسران اور اہلکاروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنے فرائض پیشہ ورانہ انداز میں انجام دیں اور کسی بھی شہری کے ساتھ غیر مناسب رویہ اختیار نہ کریں۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ کسی بھی قسم کی شکایت یا بے ضابطگی کی صورت میں متعلقہ اہلکاروں کے خلاف بلاامتیاز کارروائی عمل میں لائی جائے گی تاکہ واپسی کے عمل کو شفاف اور منظم بنایا جا سکے۔


Tags:
Categories:
Latest News

Leave a Reply

Peshawar Live - پشاور