شاہد آفریدی خیبرپختونخوا چیمپئنز لیگ کے برانڈ ایمبیسیڈر مقرر

Shahid Afridi appointed brand ambassador of Khyber Pakhtunkhwa Champions League

شاہد آفریدی خیبرپختونخوا چیمپئنز لیگ کے برانڈ ایمبیسیڈر مقرر

پشاور: قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کو خیبرپختونخوا چیمپئنز لیگ کا برانڈ ایمبیسیڈر مقرر کر دیا گیا ہے۔ وہ 18 جولائی کو پشاور میں منعقد ہونے والی لیگ کی گرینڈ لانچنگ تقریب میں خصوصی شرکت کریں گے۔

تقریب کے دوران خیبرپختونخوا چیمپئنز لیگ کے شیڈول کا باضابطہ اعلان بھی کیا جائے گا۔ لانچنگ تقریب میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا، گورنر خیبرپختونخوا، اعلیٰ حکومتی شخصیات، سینئر سرکاری حکام، بزنس کمیونٹی، کارپوریٹ سیکٹر، سرمایہ کار، سابق و موجودہ بین الاقوامی کرکٹرز اور دیگر ممتاز شخصیات کی شرکت متوقع ہے۔

اپنے پیغام میں شاہد آفریدی نے کرکٹ شائقین سے اپیل کی کہ وہ اپنے اہل خانہ کے ہمراہ اس تاریخی تقریب میں شرکت کریں، نوجوان کرکٹرز کی حوصلہ افزائی کریں اور صوبے میں کرکٹ کے اس نئے سفر کا حصہ بنیں۔

اس موقع پر لیگ کمشنر اور سابق قومی کپتان یونس خان بھی تقریب میں شریک ہوں گے۔ انتظامیہ کے مطابق خیبرپختونخوا چیمپئنز لیگ کا مقصد نوجوان اور باصلاحیت کرکٹرز کو ایک منظم اور پیشہ ورانہ پلیٹ فارم فراہم کرنا، گراس روٹ سطح پر کرکٹ کو فروغ دینا اور خیبرپختونخوا کے مثبت، پرامن اور باصلاحیت تشخص کو قومی اور بین الاقوامی سطح پر اجاگر کرنا ہے۔


Tags:
Categories:
Sports

Leave a Reply

Peshawar Live - پشاور