پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں بڑا اضافہ متوقع، نئی قیمتیں آج رات سے نافذ ہونے کا امکان

Petrol and diesel prices more expensive, crossing Rs 300 per liter for the first time in the country's history

پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں بڑا اضافہ متوقع، نئی قیمتیں آج رات سے نافذ ہونے کا امکان

اسلام آباد: عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافے اور امریکا، ایران کشیدگی کے باعث پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں نمایاں اضافے کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں تقریباً 13 روپے فی لیٹر اضافہ متوقع ہے، جس کے بعد نئی قیمت تقریباً 310 روپے فی لیٹر ہو سکتی ہے۔ اسی طرح ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں بھی تقریباً 14 روپے فی لیٹر اضافے کی تجویز ہے، جس کے بعد ڈیزل 324 روپے فی لیٹر تک پہنچنے کا امکان ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ عالمی منڈی میں امریکا اور ایران کے درمیان کشیدگی میں اضافے کے بعد خام تیل کی قیمتوں میں غیر یقینی صورتحال پیدا ہوئی ہے، جبکہ برینٹ کروڈ آئل تقریباً 75 ڈالر فی بیرل پر ٹریڈ کر رہا ہے، جس کے اثرات مقامی ایندھن کی قیمتوں پر بھی پڑ رہے ہیں۔

پٹرولیم ڈویژن کی جانب سے نئی قیمتوں کا باضابطہ نوٹیفکیشن آج رات جاری کیے جانے کا امکان ہے، جس کے بعد نئی قیمتیں آئندہ سات روز تک نافذ العمل رہیں گی۔

یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے حکومت نے پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل، دونوں کی قیمتوں میں ایک روپے 97 پیسے فی لیٹر کمی کی تھی، جس کے بعد پیٹرول 297 روپے 53 پیسے اور ڈیزل 309 روپے 50 پیسے فی لیٹر مقرر کیا گیا تھا۔

ہیڈ لائن:
امریکا، ایران کشیدگی کے اثرات، پاکستان میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں بڑا اضافہ متوقع۔


Tags:
Categories:
Latest News

Leave a Reply

Peshawar Live - پشاور